کیپٹل سٹی پولیس پشاورنے لاکھوں روپے ما لیت کی ہیروئن پنجاب سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی

جمعرات 29 دسمبر 2016 20:31

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 دسمبر2016ء) کیپٹل سٹی پولیس پشاورنے لاکھوں روپے ما لیت کی ہیروئن پنجاب سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے پنجاب کے رہائشی ملزم کو گاڑی سمیت گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 9 کلو ہیروئن برآمد کرلی ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ ر وز ایس ایس پی آپریشن پشاورسجاد خان کو خفیہ زرائع سے اطلاع ملی تھی کہ آج کسی بھی وقت قبائلی علاقہ سے پشاور کے راستہ لاکھوں روپے ما لیت کی منشیات پنجاب سمگل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے اطلاع ملنے پر انہوں نے ایس پی سٹی شہزادہ کوکب اورڈی ایس پی سبرب فضل واحد کی سربراہی میں پولیس پارٹی تشکیل دی جن کی ہدایت پر ایس ایچ او آغہ میر جانی شاہ اعجاز اللہ نے دیگر نفری کے ہمراہ رینگ روڈ دیر کالونی چوک میں ناکہ بندی کردی اس دوران انہوں نے رینگ رو ڈ پر آنیوالی ایک مشتبہ موٹر کارنمبر AJ-24 سوزوکی سویفٹ کو روک کر گاڑی کی تلاشی لینے پر اس کے خفیہ خانوں سے لاکھوں روپے ما لیت کی 9 کلو گرام اعلی کوالٹی کی ہیروئن برآمد کرلی جبکہ گاڑی میں سوار سمگلر زاہد علی ولد ریشم گل سکنہ رسالپور کو گرفتار کرلیا پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے مزید تفتیش جاری ہے ۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں رات کے وقت DSP سبرب فضل واحد خان کی نگرانی میں تھانہ بھانہ ماڑی پولیس نے کامیاب کاروائی کے دوران اطلاع ملنے پر بدنام زمانہ سمگلر گل زمان سکنہ کارخانو مارکیٹ کی کروڑوں روپے مالیت کے نا ن کسٹم پیڈ اشیاء سپلٹ اے سیز ،سپیر پارٹس ،کپڑا،اور دیگر قیمتی سامان سے بھر ا ہوا کنٹینرز نمبر KB.6674 قابو کرکے ملزم عربستان ولد جان محمد سکنہ افغانستان کو گرفتار کیا گیا ہے نان کسٹم پیڈ اشیاء حوالہ کسٹم حکام کیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :