پنجاب کابینہ میں شامل ہونیوالے نئے وزراء کی بالآخر سنی گئی

حلف اٹھانے کے ایک ماہ بعد یکم جنوری کو سرکاری دفاتر ملنے کی امید

جمعرات 29 دسمبر 2016 20:31

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 دسمبر2016ء) پنجاب کابینہ میں شامل ہونے والے نئے وزراء کی بالآخر سنی گئی ،حلف اٹھانے کے ایک ماہ بعد یکم جنوری کو سرکاری دفاتر ملنے کی امید پیدا ہو گئی ۔

(جاری ہے)

صوبائی کابینہ میں نئے شامل ہونے والے 12وزراء نے 28نومبر کو اپنے عہدوں کا حلف اٹھایا تھا لیکن انہیں دفاتر نہیں مل سکے تھے ۔ بتایا گیا ہے کہ کابینہ میں شامل پرانے اور نئے وزراء کو یکم جنوری سے نئے تعمیر ہونے والے کیبنٹ بلاک میں منتقل کر دیا جائے گا اور اس کیلئے وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی رانا قبال کی سربراہی میں کمیٹی کو سکیورٹی کلیئرنس دیدی گئی ہے اور امید ہے کہ یکم جنوری کو وزراء کو نئے کیبنٹ بلاک میں منتقل کر دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :