Live Updates

تحریک انصاف اب ایک نظریے کی نہیں صوبے میںخٹک کمپنی کانام ہے،انجینئرامیرمقام

کھوکھلے نعروںپرنہیںعملی اقدامات پریقین رکھتے ہیں،زیرالتواء سوئی گیس کنکشن فی الفورفراہم کئے جائیں،صحافیوںسے بات چیت

جمعرات 29 دسمبر 2016 20:31

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 دسمبر2016ء) وزیراعظم کے مشیرانجینئرامیرمقام نے کہاہے کہسوئی گیس کے حکام خیبرپختونخواہ میںجاری منصوبوںپرکام برق رفتاری سے جارے رکھے تاکہ صارفین گیس کی سہولت سے مستفیدہو۔انہوںنے کہاکہ کم دبائوکامسئلہ ترجیحی بنیادوںپرحل کیاجائے اورزیرالتواء سوئی گیس کنکشن فی الفورفراہم کئے جائیں۔ان خیالات اظہارانہوںنے سوئی گیس کے صوبائی ہیڈکوارٹرحیات آبادمیں کھلی کچہری کے دوران سوئی گیس کے اعلیٰ حکام سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

ذرائع ابلاغ کے نمائندوںسے بات چیت کرتے ہوئے ایک سوال کے جواب میںانجینئرامیرمقام نے کہاکہ PTIکی کاکردگی کے بارے میںمجھ سے سوال کی ضرورت ہی نہیںانکی کارکردگی سے بچہ بچہ واقف ہے۔انہوںنے کہاکہ تحریک انصاف اب ایک نظریے کی نہیںبلکہ صوبے میںخٹک کمپنی کانام ہے،ہم کھوکھلے نعروںپرنہیںعملی اقدامات پریقین رکھتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ تحریک انصاف حکومت ختم ہونے کوہے جبکہ کارکردگی کومہمیزدینے کیلئے اب بھاگ دوڑکررہے ہیں،عوام نے کھوکھلے نعرے والوںکوپہنچان لیاہے، خان صاحب خاطر جع رکھے عام انتخابات میں اسکابھرپورصلہ ملے گا۔

مردان میںہونیوالے واقعہ کے حوالے انہوںنے کہاکہ PTIوالے خودجمہوریت کی نفی کررہے ہیںاورمنتخب نمائندوںکی اختیارات چھیننے کی ناکام کوشش کررہے ہیںجس کاواضح ثبوت مردان میںہونیوالاواقعہ ہے ،صوبائی اسمبلی میںاپوزیشن اس واقعے کے خلاف بھرپورآوازاٹھائیگی اورذمہ داروںکیخلاف قانونی چارہ جوئی عمل میںلائی جائیگی۔قبل ازیںانجینئرامیرمقام نے دیہہ بہادرمیںحاجی حمیداللہ کی وفات پرفاتحہ خوانی کی اورکینال ٹائون پشاورمیںDPOمردان سعیدکی والدہ کی وفات پربھی فاتحہ خوانی کی اورلواحقین کیلئے صبرواستقامت کی دعاکی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات