آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہی گا، محکمہ موسمیات

جمعرات 29 دسمبر 2016 20:21

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 دسمبر2016ء) محکمہ موسمیات نے آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کی پیشنگوئی کی ہے جبکہ پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں رات اور صبح کے اوقات میں شدید دھند کا سلسلہ جاری رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔

(جاری ہے)

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دور ان ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا۔ بالائی سندھ اور پنجاب کے میدانی علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں رہے جبکہ شمالی علاقہ جات اور شمالی بلوچستان کے بیشتر علاقے شدید سرد رہے۔ جمعرات کو درجہ حرارت گلگت بلتستان میں سکردو منفی08، گوپس، ہنزہ منفی06، گلگت منفی03، استور، بگروٹ منفی02، بالائی خیبرپختونخوا میں دیر، پاراچنار منفی02، کالام منفی01 اور شمالی بلوچستان میں قلات منفی03 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :