Live Updates

پی ٹی آئی کارکن فضل الرحیم کے قاتلوں کو نہ پکڑا گیا تو احتجاج کریں گے، مقتول کاخاندان پولیس کی تفتیش سے مطمئن نہیں

تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی میڈیا سے گفتگو

جمعرات 29 دسمبر 2016 20:19

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 دسمبر2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے کارکن فضل الرحیم کے قاتلوں کو نہ پکڑا گیا تو احتجاج کریں گے،پولیس کی تفتیش سے فضل الرحیم کے والد مطمئن نہیں۔

(جاری ہے)

جمعرات کو کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ فضل الرحیم پی ٹی آئی کار کن تھا،ٹارگٹ کلنگ کی گئی ہے پولیس کی تفتیش سے فضل الرحیمم کے والد مطمئن نہیں،سی سی ٹی وی فوٹیج سے حملہ آوروں کا پتا چلایا جاسکتا ہے،شہریوں کو پولیس سے امید نہیں،کیس ملٹری کورٹ میں چلایا جائے،مرحوم فضل الرحیم کا کوئی قصور نہیں تھا،کراچی میں رینجرز کی وجہ سے جرائم کم ہوئے،فضل الرحیم کے قاتلوں کو نہ پکڑا گیا تو احتجاج کریں گے۔…(خ م)

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :