وزیر اعلی پنجاب کی تشکیل کردہ کابینہ کمیٹی برائے ہیلتھ سیکٹر ریفارمز کا اجلاس

سرکاری ہسپتالوں میں ایچ آئی ایم ایس نصب کرنے کے سلسلہ میں اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال

جمعرات 29 دسمبر 2016 20:11

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 دسمبر2016ء) وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی تشکیل کردہ کابینہ کمیٹی برائے ہیلتھ سیکٹر ریفارمز کا اجلاس وزیر برائے سپیشلائزڈہیلتھ کیئراینڈ میڈیکل ایجوکیشن خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ میں گزشتہ روز منعقد ہوا۔ اجلاس میں سیکرٹری سپیشلائزڈہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن نجم احمد شاہ ، سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ علی جان خان ، چیئرمین پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ ڈاکٹر عمر سیف، وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر فیصل مسعود، سیکرٹری پاپولیشن ویلفیئر ،سپیشل سیکرٹری ہیلتھ ڈاکٹر ساجد چوہان ، محکمہ خزانہ پی اینڈڈی اور دیگر متعلقہ اداروں کے افسران نے شرکت کی- اجلاس میں صوبے کے ہسپتالوں کی کارکردگی برھانے ، ادویات کی فراہمی ، مریضوں کے ڈیٹا کو محفوظ کرنے اور بیماریوں کی صورتحال و دیگر امور کے لئے پی آئی ٹی بی و دیگر اداروں کے تعاون سے ہیلتھ مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم کا ایک جدید اور مربوط نظام تیار کرنے کے معاملات زیر غور آئی- اس حوالے سے وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق کا کہنا تھا کہ کمیٹی کے تمام شریک افسران کیبنٹ کمیٹی کے ٹی او آرز کے مطابق ورکنگ پیپر تیار کر لیں اور آئندہ ہفتہ کمیٹی کے دوسرے اجلاس میں تمام سٹیک ہولڈرز کی سفارشات اور تجاویز کے مطابق لائحہ عمل مرتب کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ وزیر اعلی محمد شہباز شریف اس حوالے سے بہت دلچسپی لے رہے ہیں اور تمام متعلقہ محکموں اور اداروں کو تیز رفتاری کے ساتھ اقدامات لینا ہونگے اور وزیراعلیٰ کو ساتھ ساتھ پیش رفت کے بارے با خبر رکھنا ہو گا۔

متعلقہ عنوان :