Live Updates

1990 میں پنجاب حکومت نے کینسر ہسپتال بنانے کی کوشش کی تاہم وہ ناکام رہے

ناکام تو ہونا ہی تھا کیونکہ نواز شریف جو وزیراعلی تھے: عمران خان کا شوکت خانم ہسپتال کے سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کے دوران وزیراعظم پر طنز

muhammad ali محمد علی جمعرات 29 دسمبر 2016 18:53

1990 میں پنجاب حکومت نے کینسر ہسپتال بنانے کی کوشش کی تاہم وہ ناکام رہے

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 دسمبر2016ء) عمران خان نے کراچی میں شوکت خانم ہسپتال کے سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کے دوران وزیراعظم پر طنز کے تیر چلا دیے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی جانب سے کراچی میں شوکت خانم کینسر ہسپتال کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا ہے۔ سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے بتایا کہ 1990 میں پنجاب حکومت نے کینسر ہسپتال بنانے کی کوشش کی تاہم وہ ناکام رہے۔ انہیں ناکام تو ہونا ہی تھا کیونکہ اس وقت نواز شریف جو پنجاب کے وزیراعلی تھے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات