روئی کے آفیشل اسپاٹ ریٹس 6 ہزار 250 روپے اور 6 ہزار 698 روپے پر بند

جمعرات 29 دسمبر 2016 20:10

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 دسمبر2016ء) روئی کے آفیشل اسپاٹ ریٹس برائے 37.324 کلو گرام اور 40 کلوگرام کے بھائو میں تیزی کا رجحان رہا۔ جمعرات کو 37.324 کلو گرام اور 40 کلوگرام کے ریٹس میں بالترتیبب 50 روپے اور 53 روپے کا اضافہ ہوگیا۔ کراچی کاٹن ایسوسی ایشن سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق روئی کی فصل 2016-17ء کے آفیشل اسپاٹ ریٹس برائے 37.324 کلو گرام کے نرخ گذشتہ کاروباری روز کے بھائو 6 ہزار 200 روپے سے بڑھ کر 6 ہزار 250 روپے اور 40 کلوگرام کے ریٹس 6 ہزار 645 روپے سے بڑھ کر 6 ہزار 698 روپے ہو گئے۔

اسی طرح 37.324 کلوگرام کے بھائو 135 روپے اندرون ملک اخراجات کے ساتھ 6 ہزار 385 روپے اور 40 کلوگرام کے ریٹس 145 روپے اندرون ملک اخراجات کے ساتھ 6 ہزار 843 روپے پر بند ہوئے۔

(جاری ہے)

ایسوسی ایشن نے مزید بتایا کہ ملک کے مختلف شہروں سے حاصل کردہ تفصیلات کے مطابق ڈومیسٹک ٹرانزیکشن کے تحت روئی کی نئی فصل برائے 2016-17ء کی 3 ہزار 200 گانٹھوں کے سودے 6 ہزار 275 روپے سے 6 ہزار 500 روپے فی من پر بند ہوئے۔

انہوں نے بتایا کہ دھرن والا کی روئی کی 600 گانٹھوں کے سودے سب سے کم بھائو 6 ہزار 275 روپے فی من رہے۔ اسی طرح لودھراں اور تونسہ شریف کی روئی کی فی کس 400 گانٹھوںکے سودے 6 ہزار 350 روپے فی من پر بند ہوئے۔ ایسوسی ایشن نے مزید بتایا کہ رحیم یار خان کی روئی کی 600 گانٹھوں کے سودے سب سے زیادہ ریٹس 6 ہزار 500 روپے فی من پر بند ہوئے جبکہ ڈھرکی، گھوٹکی اور کبیروالا کی روئی کی فی کس 400 گانٹھوں کے سودے بھی 6 ہزار 500 روپے فی من رہے۔