امریکی ڈالر، سعودی ریال اور اماراتی درہم کی قدروں میں استحکام، برطانوی پائونڈ اور یورو کی قدروں میں کمی

جمعرات 29 دسمبر 2016 20:06

امریکی ڈالر، سعودی ریال اور اماراتی درہم کی قدروں میں استحکام، برطانوی ..
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 دسمبر2016ء) پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر سمیت سعودی ریال اور اماراتی درہم کی قدروں میں استحکام رہا جبکہ برطانوی پائونڈ اور یورو کی قدروں میں مندی ریکارڈ کی گئی۔ جمعرات کو امریکی ڈالر، سعودی ریال اور اماراتی درہم گذشتہ کاروباری روز کی قدروں برقرار رہے جبکہ برطانوی پائونڈ اور یورو کی قدروں میں بالترتیب 42 پیسے اور 23 پیسے کی کمی رونماء ہوئی۔

(جاری ہے)

نیشنل بینک آف پاکستان سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق امریکی ڈالر اپنی گذشتہ کاروباری روز کی قیمت فروخت 105.65 روپے اور قیمت خرید 103.11 روپے پر برقرار رہا۔ مزیدبرآں خلیجی ممالک کی اہم کرنسی سعودی ریال بھی قیمت فروخت 28.02 روپے اور قیمت خرید 26.36 روپے جبکہ اماراتی درہم قیمت فروخت 28.76 روپے اور قیمت خرید 26.36 روپے پر مستحکم رہے۔ مزیدبرآں یورپین ممالک کی اہم کرنسی برطانوی پائونڈ قیمت فروخت 129.83 روپے سے کم ہو کر 129.41 روپے اور قیمت خرید 126.82 روپے سے کم ہو کر 126.52 روپے رہ گئی جبکہ یورو کی قیمت فروخت بھی 110.61 روپے سے کم ہو کر 110.38 روپے اور قیمت خرید 108 روپے سے کم ہو کر 107.81 روپے پر بند ہوئی۔

متعلقہ عنوان :