بی بی اے بڈ ریٹس 0.7471 فیصد سالانہ اور انٹریسٹ کی ادائیگی کے لئے 1.4971 فیصد سالانہ مقرر

جمعرات 29 دسمبر 2016 20:06

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 دسمبر2016ء) فائنانشل مارکیٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان (ایف ایم اے پی) کے مطابق فارن کرنسی اکائونٹس اسکیم کے تحت 3 ماہ اور اس سے زیادہ مگر 6 ماہ سے کم مدت کے لئے امریکی ڈالر میں کھولے گئے اکائونٹ پر 29 دسمبر کے لئے بی بی اے بڈ ریٹس 0.7471 فیصد سالانہ مقرر کیاگیا ہے جبکہ مجاز ڈیلرز کے انٹریسٹ کی ادائیگی کے لئے زیادہ سے زیادہ ریٹ 1.4971 فیصد سالانہ مقرر کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق برطانوی پائونڈ میں کھولے گئے اکائونٹ پر بی بی اے بڈ ریٹس 0.1121 فیصد سالانہ اور انٹریسٹ کی ادائیگی کے لئے زیادہ سے زیادہ ریٹس 0.8621 فیصد سالانہ مقرر کیا گیا ہے۔ اسی طرح یورو میں کھولے گئے اکائونٹ پر بی بی اے بڈ ریٹس 0.0836 فیصد سالانہ اور انٹریسٹ کی ادائیگی کے لئے زیادہ سے زیادہ ریٹس 0.8336 فیصد سالانہ مقرر کیا گیا ہے۔