کے ایس ای 100 انڈیکس تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر بند

جمعرات 29 دسمبر 2016 20:06

کراچی ۔ 29 اکتوبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 دسمبر2016ء) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں زبردست تیزی کا رجحان برقرار رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 47500 اور 47600 پوائنٹس کی دو بالائی نفسیاتی حدیں عبور کرتے ہوئے 242.03 پوائنٹس کے اضافے سے تاریخ کی نئی بلند ترین سطح 47666.66 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں 52 ارب 75 کروڑ 47 لاکھ 5 ہزار 361 روپے کا اضافہ ہوگیا جبکہ تجارتی حجم میں بھی 2 ارب 14 کروڑ 90 لاکھ 94 ہزار 519 روپے کی تیزی رونماء ہوئی۔

اسی طرح خرید و فروخت میں 11 کروڑ 77 لاکھ 62 ہزار 760 حصص کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے چوتھے روز جمعرات کو بھی پی ایس ایکس میں تیزی کا رجحان برقرار رہا اورکے ایس ای 100 انڈیکس 242.03 پوائنٹس کے اضافے سے 47666.66 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ 100 انڈیکس بدھ کو 504.16 پوائنٹس کی تیزی سے 47424.63 پوائنٹس پر بند ہوا تھا، جمعرات کو کے ایس ای 30 انڈیکس 105.93 پوائنٹس کے اضافے سے 25771.81 پوائنٹس پر بند ہوا۔

(جاری ہے)

اسی طرح کے ایس سی آل شیئر انڈیکس 179.95 پوائنٹس کی تیزی رونماء ہوئی جبکہ کے ایم آئی 30 انڈیکس میں 579.03 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ بینکس ٹریڈ ایبل (بی اے ٹی آئی) انڈیکس 18.68 پوائنٹس کی تیزی سے 20247.72 پوائنٹس پر بند ہوا تاہم آئل اینڈ گیس ٹریڈ ایبل (او جی ٹی آئی) انڈیکس 111.21 پوائنٹس کی کمی سے 19009.91 پوائنٹس پر بند ہوا۔ پی ایس ایکس - کے ایم آئی انڈیکس 124.14 پوائنٹس کے اضافے سے 22635.13 پوائنٹس پر بند ہوا۔

مارکیٹ میں مجموعی طور پر 427 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 282 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 130 کمپنیوں کے حصص کے بھائو میں مندی اور 15 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ سب سے زیادہ تیزی یونی لیور فوڈز کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی جس کے حصص کی قیمت 282 روپے کے اضافے سے 5932 روپے پر بند ہوئی۔ اسی طرح سانوفیل ایونٹس کے حصص کی سودے بھی 129.54 روپے کی تیزی سے 2720.41 روپے پر بند ہوئے۔

سب سے زیادہ مندی باٹا (پاکستان) اور نیسلے پاکستان کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی۔ باٹا (پاکستان) کے حصص کی قیمت 230 روپے کی مندی سے 4470 روپے اور نیسلے پاکستان کے حصص کی قیمت بھی 145.71 روپے کی کمی سے 9000 روپے رہ گئی۔ سب سے زیادہ کاروبار دوست اسٹیل لمیٹڈ کے حصص میں ہوا جو 4 کروڑ 1 لاکھ 3 ہزار 500 شیئرز رہا جس کی قیمت 10.60 روپے سے شروع ہو کر 11.52 روپے پر بند ہوئی جبکہ بینک آف پنجاب کے 3 کروڑ 50 لاکھ 27 ہزار 500 حصص کے سودے 17.69 روپے سے شروع ہو کر 18.40 روپے بند ہوئے۔

مجموعی طور پر 39 کروڑ 8 لاکھ 54 ہزار 440 حصص کا کاروبار ہوا جس کا تجارتی حجم 18 ارب 62 کروڑ 22 لاکھ 74 ہزار 375 روپے رہا۔ مارکیٹ کیپیٹل 95 کھرب 16 ارب 97 کروڑ 63 لاکھ 71 ہزار 131 روپے سے بڑھ کر 95 کھرب 69 ارب 73 کروڑ 10 لاکھ 76 ہزار 492 روپے ہو گیا۔ فیوچر ٹریڈنگ میں 164 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی اور 25 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں مندی رہی جبکہ 11 کروڑ 19 لاکھ 41 ہزار 500 حصص کا کاروبار ہوا۔