انصاف کارڈسکیم سے ایک کروڑ30لاکھ مستحق افرادبراہ راست مستفیدہونگے،مشتاق غنی

جمعرات 29 دسمبر 2016 20:06

پشاور۔29دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 دسمبر2016ء)وزیر اعلی خیبر پختو نخوا کے مشیر برا ئے اطلا عا ت و اعلی تعلیم مشتا ق احمد غنی کہا ہے کہ صو با ئی حکو مت نے ما لی مشکلا ت کے با و جود دستیا ب ما لی وسا ئل کا بیشتر حصہ غریب عوا م کی برا ہ را ست مدد کے لئے مختص کر دیا ہے اور اس فیصلے میں علا ج کے لئے غریبو ں کی مشکلا ت کو مدنظر رکھا گیا ہے تا کہ غریب عوا م علا ج کے لئے ما لی وسا ئل کی عد م دستیا بی کے با عث ایڑیا ں رگڑ رگڑ کر مر نے پر مجبور نہ ہو ں ۔

ان خیا لا ت کا اظہا ر انہو ں نے جمعرات کو ہزارہ میں صحت انصا ف انشورنس کا رڈ کے اجرا ء کے موقع پر جلا ل با با آڈیٹوریم ایبٹ آباد میں افتتا حی تقریب سے خطا ب کر تے ہو ئے کیا جس کے مہما ن خصوصی صو با ئی وزیر صحت شہرا م خا ن تر کئی تھے۔

(جاری ہے)

مشتا ق احمد غنی نے بتا یا کہ سکیم سے صو بے کے ایک کروڑ 30لا کھ مستحق افراد برا ہ را ست مستفید ہو نگے جد کا تعین عا لمی بنک سروے کے مطا بق کیا گیا ہے اور اس سکیم کے تحت کا رڈ کے اجرا ء میں کسی قسم کی سیا سی مدا خلت کو نا ممکن بنا دیا گیا ہے ۔

انہو ں نے کہا کہ صو بے کے ما لہ وسا ئل انتہا ئی قلیل ہیں صو با ئی بجٹ کا چار کھرب سے زا ئد حصہ سر کا ری ملا زمین کی تنخوا ہو ں میں چلا جا تا ہے اور تر قیا ت کے لئے ایک کھر ب رو پے بچتے ہیں اور اس میں سے بھی 30ارب رو پے بلدیا تی ادا رو ں کو دے دیا گیا ہے ۔انہو ں نے کہا کہ با قی 70ارب رو پے میں صحت انصا ف کا رڈ جیسی سکیموں کو ترجیح دی گئی ہے کیو نکہ ان سے غریب عوا م کو برا ہ را ست فا ئدہ پہنچے گا اور کو ئی بھی حقدار فرد اس سکیم کے تحت سا ڑھے پا نچ لا کھ رو پے تک کا علا ج کراسکے گا اور یہ اخرا جا ت حکو مت فرا ہم کر ے گی۔

انہو ںنے کہا کہ صو با ئی حکو مت نے عوا م کی سہو لت اور فلا ح کے لئے صحت ،تعلیم ،پو لیس ،ما حو لیا ت سمیت مختلف شعبو ں میں اصلا حات کے لئے کئی اہم اقدا ما ت کئے ہیں تا کہ عوا م کی حا لت بد لی جا سکے جب کہ صو با ئی وزیر شہرا م تر کئی کی قیا دت میں صحت کے شعبہ میں ایم ٹی آئی ایکٹ کے تحت بڑی تبدیلیاں لا ئی گئیں جو بڑے ہسپتا لو ں میں عوا م خود محسو س کر سکتے ہیں انہو ں نے کہا کہ ایو ب ٹیچنگ ہسپتا ل میں ہر قسم کے لیبا ٹری ٹیسٹ سمیت تما م سہو لیا ت میسر ہیں جب کہ ڈسٹرکٹ اور تحصیل ہسپتا لو ں کی حا لت بد لنے کے اقدا مات بھی بھر پور طر یقے سے جا رہی ہیں ۔

اور ہم اپنے مو جودہ دور میں نما یا ں تبدیلی یقینی بنا ئیں گی.۔تقریب سے صو با ئی وزیر خورا ک حا جی قلندر خا ن لو دھی ،ایم این اے ڈا کٹر محمد اظہر خا ن جدو ن ،ایم پی اے سردار محمد ادریس اور دیگر مقررین نے بھی خطا ب کیا۔