وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر ظفر معین ناصر کا کیمب کا دورہ

سنٹرز کے ڈائریکٹرزکو اپلائیڈ ریسرچ کی کمرشلائزیشن یقینی بنا نے کی ہدایت

جمعرات 29 دسمبر 2016 20:00

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 دسمبر2016ء) پنجاب یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر ظفر معین ناصر نے فیکلٹی آف لائف سائنسز کے سنٹرآف ایکسی لینس ان مالیکیولر بائیولوجی اور سنٹر آف اپلائیڈ مالیکیولر بائیولوجی کا دورہ کیا ، اس موقع پر ڈین فیکلٹی آف لائف سائنسز پروفیسرڈاکٹر محمد نعیم خان، ڈائریکٹر سنٹرآف ایکسی لینس ان مالیکیولر بائیولوجی پروفیسر ڈاکٹر طیب حسنین، ڈائریکٹر سنٹر آف اپلائیڈ مالیکیولر بائیولوجی ڈاکٹر ندیم شیخ اور ریسرچ سکالرز نے وائس چانسلر کا استقبال کیا جبکہ پروفیسر ڈاکٹر محمد نعیم خان نے اپنی فیکلٹی بارے تحقیقی و ترقیاتی امور پر بریفنگ دی، وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظفر معین ناصر نے مختلف لیبارٹریز کا دورہ کیا اور سنٹرز میں جاری تحقیقی سرگرمیوں میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا، انہوں نے ڈین اور متعلقہ سنٹرز کے ڈائریکٹرزکو ہدایت کی کہ وہ اپلائیڈ ریسرچ کی کمرشلائزیشن کو یقینی بنا ئیں تاکہ زراعت اور صحت کے شعبوں کو فائدہ پہنچایا جا سکے، ڈاکٹر ظفر معین ناصر نے سنٹرز کی جانب سے مختلف بیماریوں کے علاج، اعلیٰ معیار کی کپاس کی پیداوار ، ہیپاٹائٹس کی ویکسین اورانٹر فیرون کی تیاری سمیت مختلف تحقیقاتی پراجیکٹس کی تعریف کی۔