قائداعظم محمد علی جناح کا کردار ہمارے لیے مشعل راہ ہے،راجہ عامر اقبال

جمعرات 29 دسمبر 2016 19:57

راولپنڈی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 دسمبر2016ء) راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسڑی میں یو م قائد کے حوالے سے گذشتہ روز ایک تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر صدر چیمبر راجہ عامر اقبال نے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناح کا کردار ہمارے لیے مشعل راہ ہے۔ ہم ان کی تعلمیات پر عمل پیرا ہو کر ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کر سکتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ برصغیر میں مسلمانوں کے لیے علیحدہٰ وطن محمد علی جناح کے بغیر ناممکن تھا ۔

انہوں نے تاجروں پر زور دیا کہ وہ سخت محنت کریں اور پاکستان کو ایک خوشحال ملک بنانے کے لئے اپنا تن من لگا دیں۔ قائد کے قول ایمان اتحاد تنظیم کے اصول پر عمل پیرا ہو کر ہم نئی نسل کو ایک خوشحال پاکستان کی تعبیر دے سکتے ہیں۔ ہمارے آبائو اجداد نے اس ملک کے لیے بے شما ر قربانیا ں دی ہیںہمیں اپنی توانائیاں ایک خوشحال، ترقی یافتہ اور مضبوط پاکستان کے لیے صرف کرنی چاہئیں۔

(جاری ہے)

قائد اعظم بلا شبہ ایک عظیم لیڈر تھے جس کا اعتراف ان کے دشمن بھی کرتے تھے۔اس موقع پر شرکاء کو قائد کی حالات زندگی پر ایک وڈیو ڈاکومنٹری بھی دکھائی گئی اور کیک کاٹا گیا۔ سینئر نائب صدرراشد وائیں، نائب صدرعاصم ملک، گروپ لیڈر ز شیخ شبیر،سہیل الطاف، سابق صدور ڈاکٹر حسن سروش، میاں ہمایوں پرویز، انجمن تاجران کے نمائندے شیخ حفیظ، چوہدری اقبال اور ممبران مجلس عاملہ و دیگربھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :