پشاور،ایچ ایم سی ہسپتال کی اپ گریڈیشن پر کام تیزی سے جاری ہے،چیئرمین صاحبزادہ سعید

یکم جنوری تا28دسمبر2016ء ہسپتال کے مختلف شعبہ جات سے کل13کروڑ65لاکھ روپے کی آمدنی ہوئی،جائزہ رپورٹ

جمعرات 29 دسمبر 2016 19:49

پشاور۔29دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 دسمبر2016ء) حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کے بورڈآف گورنرزکے چیئرمین صاحبزادہ سعید اور منیجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر شہزاداکبرنے کہاہے کہ ہسپتال کی تزئن وآرائش اوراپ گریڈیشن کاسلسلہ جاری ہے اور اس حوالہ سے تقریباً80فیصدکام مکمل کیاجاچکاہے جمعرات کے روز ایچ ایم سی کے کانفرنس روم میں میڈیا کوبریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بہترعلاج ومعالجہ کی سہولیات کی فراہمی کیلئے ہسپتال میں کافی جدیدآلات اور مشینوں کی تنصیب کی جاچکی ہے جبکہ کچھ پائپ لائن میں ہیں انہوں نے کہاکہ داخل مریضوں کو مفت ادویات کی فراہمی کیلئے فارمیسیوں کاقیام عمل میں لایاگیاہے جبکہ آوٹ ڈور مریضوں کیلئے فیئرپرائس فارمیسی نے بھی کام شروع کردیاہے جہاں پر ادویات ٹریڈنگ پرائس پر دستیاب ہونگی اوریہاں پرہرقسم کی ادویات کی دستیابی کویقینی بنانے کیلئے مختلف کمپنیوں سے بات چیت جاری ہے انہوں نے کہاکہ پانچ آپریشن تھیٹروں سے چار کی اپ گریڈیشن مکمل ہوچکی ہے جبکہ ایک پرکام کاآغاز جنوری میں شروع کیاجائیگاانہوں نے کہاکہ تمام کام ایک باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت کئے جارے ہیں اور انہیں معینہ مدت میں تکمیل تک پہنچایاجائیگا انہوں نے کہاکہ پہلے ہسپتال میں ایک کیتھ لیبارٹری تھی اوراب گزشتہ ہفتہ دوسری کیتھ لیبارٹری کا افتتاح کیاگیاہے انہوں نے کہاکہ امراض قلب کے شعبہ کی اپ گریڈیشن کی جاچکی ہے اور اب اس شعبہ میں28مریضوں کی نگہداشت کی جاسکتی ہے انہوں نے کہاکہ بین الاقوامی معیار کے مطابق10بیڈزکیلئے ایک نرس ہونی چاہیئے تاہم بورڈ آف گورنرز کے چارج سنبھالتے وقت یہاں پر پچاس بیڈزکیلئے ایک نرس تھی نرسوں کی کمی پوری کرنے کیلئے ایچ ایم سی کے ریٹائرڈمیل نرسوں کے ساتھ ساتھ نرسوں کی بھرتی کاسلسلہ جاری ہیا ور دس بیڈزفی نرس کاہدف جلد حاصل کیاجائے گا انہوں نے کہاکہ نئے سٹاف کی تربیت کیلئے باقاعدہ ورکشاپوں کے انعقاد کے ساتھ ساتھ ان کو آغاخان جیسے اداروں میں بھی بھیجاجائیگا انہوں نے کہاکہ مزید بھرتیوں کا بوجھ حکومتی خزانے پر نہیں ہوگاکیونکہ ہسپتال کی آمدن سے ان کو ایڈجسٹ کیاجاسکتاہے شعبہ حادثات اتفاقیہ ہسپتال کا فرنٹ ،اوپی ڈیز،شعبہ ایم آرآئی،سٹی سکین،ایکسرے اور دیگر مختلف وارڈزکی تزئین وآرائش کابیشترکام مکمل کیاجاچکاہے اور ان میں مریضوں کے ساتھ ساتھ سٹاف کو سہولیات مہیاکرنے پر بھرپورتوجہ دی گئی ہے انہوں نے کہاکہ اپ گریڈیشن پر اب تک80کروڑروپیہ خرچ کیاجاچکاہے جبکہ بیس کروڑروپے مزید لگائے جائینگے ہسپتال کی آمدنی کے حوالے سے جائزہ رپورٹ پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ یکم جنوری تا28دسمبر2016ء ہسپتال کے مختلف شعبہ جات سے کل13کروڑ65لاکھ روپے کی آمدنی ہوئی۔

متعلقہ عنوان :