ساہیوال ،ہوائی فائرنگ کرنیوالے 4باراتی گرفتار

جمعرات 29 دسمبر 2016 19:47

ساہیوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 دسمبر2016ء) ہوائی فائرنگ کرکے شادی آرڈیننس کی خلا ف ورزی کرنے والے 4ملزمان کوگرفتار کرلیا گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نواحی گائوں105/9-Lمیں شکیل وغیرہ4ملزمان نے شادی تقریب کے موقع پر ہوائی فائرنگ کرکے شادی آرڈیننس کی خلاف ورزی کی اور فائرنگ کے نتیجہ میں ایک شخص میاں خان فائر لگنے سے شدید زخمی ہوگیا۔ پولیس تھانہ ڈیرہ رحیم نے چاروں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے انہیں گرفتارکرلیا۔

متعلقہ عنوان :