ٹریفک قوانین کے بارے عوام میں پمفلٹ تقسیم کیے جائیں ، ڈی پی او

جمعرات 29 دسمبر 2016 19:47

اوکاڑہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 دسمبر2016ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمدفیصل رانا کے احکامات کی روشنی میں ڈی ایس پی ٹریفک طارق جاوید کی سرابرہی میں ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی مہم کا آغاز کیا گیا ہے جو ایک ہفتہ تک جاری رہے گی ، مہم کا مقصد کم عمر ڈرائیونگ ، ون ویلنگ اور ہیلمٹ کے بغیرموٹر سائیکل چلانے والوںمیں شعو ر اجاگر کر نا اور عوام کو ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی دینا ہے ،اس سلسلہ میں ڈی پی او اوکاڑہ محمدفیصل رانا نے کہا کہ ٹر یفک قوانین کے بارے عوام میں پمفلٹ تقسیم کیے جائیں اور فلیکسز آویزا ں کی جائیں ،انہوں نے کہا کہ صحت مند سوسائٹی کیلئے ضرور ی ہے کہ ٹریفک قوانین پر مکمل طور پر عملددرآمد کیا جائے، ٹریفک پولیس کا بھی فرض ہے کہ وہ لوگوں کو ٹریفک کے قواعد و ضوابط سے آگاہی دیں ۔

متعلقہ عنوان :