خانیوال پولیس کا کریک ڈائون، ‘بھاری مقدار میں آتش بازی کا سامان برآمد،2دکاندار گرفتار

جمعرات 29 دسمبر 2016 19:47

خانیوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 دسمبر2016ء) ڈی پی او جہانزیب نذیر خان کی ہدایت پر آتش بازی کا سامان فروخت کرنیوالے دکانداروں کیخلاف کریک ڈائون ‘بھاری مقدار میں آتش بازی کا سامان قبضہ میں لے کر مقدمات کا اندراج کرلیا گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق تھانہ سٹی پولیس نے گذشتہ روز خانیوال شہر میں آتش بازی کا سامان فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون کیا اور چورائیہ ڈیکوریشن سے محمد نوید اور ماشاء اللہ ڈیکوریشن سے محمد ناصر کو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں آتش بازی کا سامان قبضہ میں لے کر مقدمات کا اندراج کرلیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :