پاکپتن،نئے سال کی آمد ضلع کی ریو نیو حدود میں دفعہ144 نافذ

جمعرات 29 دسمبر 2016 19:47

پاکپتن۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 دسمبر2016ء)ایڈمنسٹریٹر/ ڈی سی او عرفان احمد سندھو نے نئے سال کی آمد کے موقع پر امن و امان کی صورتحال کو بر قرار رکھنے کے سلسلہ میں ضلع کی ریو نیو حدود میں دفعہ144 کا نفاذ کر دیا، تفصیلا ت کے مطابق نئے سال کی آمد کے موقع پر ون ویلنگ کرنے، سائلنسر کے بغیر مو ٹرسائیکل/ رکشہ چلانے ، مو ٹرسایئکل/ رکشہ کے سائلنسر کے زریعے پٹا خے چلانے ، ہو ائی فائرنگ کر نے ، آتشیں اسلحہ کی نمائش اور ایسے عوامل پرجس سے امن و امان کی صورتحال کو خطرات لا حق ہوں پر پابندی عائد کر دی ہے ، یہ احکامات30 اور31 دسمبر 2016 تک مو ثر رہیں ، ان احکامات کی خلاف ورزی کرنے والے کے خلاف دفعہ144 کے تحت سخت قانونی کاروائی عمل میں لا ئی جائے گی۔