پاکپتن، آل پاکستان مسلم لیگ کے زیر اہتمام قائد اعظم محمد علی جناح ؒ کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا

جمعرات 29 دسمبر 2016 19:46

پاکپتن۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 دسمبر2016ء) آل پاکستان مسلم لیگ کے زیر اہتمام قائد اعظم محمد علی جناح ؒ کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پرصوبائی چیف آرگنائزر سندھ وپنجاب مشرف ویلکم بیک آل پاکستان مسلم لیگ پیر سید طمطراق محاسن شاہی نے اپنے پیغام میں کہا کہ قائد اعظم ؒ کے افکار ونظریات پر عمل کر نا وقت کی اہم ضرورت ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ حکمران قائد اعظمؒ کو اپنا لیڈر مانتے ہوئے ان کے وضع کئے گئے اصولوں کے مطابق حکومت کریںآج بھی قوم کو جگانے کی خاطر نوجوانوں کو آگے آنا ہوگا۔

انہوں نے کہا ہم کو چاہئے کہ قائد اعظم کے سنہری اصولوں پر عمل پیرا ہو کر ترقی یافتہ قوموں میں کھڑے ہوسکتے ہیںاور قائد اعظم ؒ اور علامہ اقبال ؒ کے خوابوں کو شرمندہ تعبیر کر سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :