پاک چین اقتصادی راہدداری منصوبے کی تکمیل سے نہ صرف بلوچستان بلکے پورے خطے میں ترقی کی نئی راہیں کھلے گی

سینیٹر سردار محمد یعقوب خان ناصرکی لورالائی میں مختلف تقریبات سے خطاب

جمعرات 29 دسمبر 2016 19:44

لورالائی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 دسمبر2016ء) مسلم لیگ (ن )کے سینئر مرکزی نائب صدر سینیٹر سردار محمد یعقوب خان ناصرنے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہدداری منصوبے کی تکمیل سے نہ صرف بلوچستان بلکہ پورے خطے میں ترقی کی نئی راہیں کھلے گی، وزیر اعظم محمد نوازشریف نے الیکشن میں عوام سے بجلی لوڈشیڈنگ کے مکمل خاتمے کا جووعدہ کیا تھا وہ 2018ء سے قبل ضرور پورا کیا جائیگا،ملک میں تعلیم کے شعبے کو فرو غ دیکر ہم ترقی یافتہ دنیا کا مقابلہ کرسکتے ہیں، لورالائی کے دورے کی دعوت وزیراعظم کو مناسب وقت پردونگا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے لورالائی میں مختلف تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو کبھی تنہا نہیں چھوڑ نگا ہر مشکل گھڑی میں عوام کے درمیان رہنا چاہتا ہوں، اپنے حلقے میں پانی کی فراہمی کے منصوبوں ،بجلی لائن ،ٹرانسفارمر کی فراہمی، سیوریج منصوبے اورروزگار کی فراہمی کے لیے خصوصی اقدامات کررہا ہوں ۔

(جاری ہے)

سنیٹر سردار یعقوب خان ناصر نے کہا کہ وفاقی وصوبائی حکومت کے خصوصی تعاون سے اس وقت ترقیاتی منصوبے شروع کئے گئے ہیں جس سے لورالائی بارکھان موسیٰ خیل اوردُکی کی67سالوں کے دیرینہ مسائل کو حل کرنے میں بڑی پیش رفت ہوگی، سی پیک کی تکمیل سے ہزاروں نوجوانوں کو روزگاراورترقی وخوشحالی کی نئی راہیں کھلی گی۔

انہوں نے کہا کہ مخالفین کے الزامات کی کوئی پروا کئے بغیر عوام کی خدمت کا سلسلہ جاری رکھونگا۔انہوں نے کہا کہ بلا امیتاز پورے حلقے کے عوام کی ترقی وخوشحالی کے لیے تما م وسائل بروئے کار لارہا ہوں اور اس حوالے سے عنقریب لورالائی میں ایک جرگہ قبائلی معتبرین بلدیاتی نمائندوں، اقلیتی برادری، ہزارہ برادری میڈیا سمیت دیگر طبقوں کے افراد کو مدعوکرکے تجاویز لی جائینگی اور ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے ماسٹر پلان تشکیل دیکر سفارش کے لیے حکومت کو پیش کیا جائے گا۔(م ی/ام)