پنجاب یونیورسٹی آسا کے وفد کی وائس چانسلر سے ملاقات

جمعرات 29 دسمبر 2016 19:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 دسمبر2016ء) پنجاب یونیورسٹی اکیڈیمک سٹاف ایسوسی ایشن کے وفد نے صدر ڈاکٹر ساجد رشید اور جنرل سیکرٹری ڈاکٹر محبوب حسین کی قیادت میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظفر معین ناصر سے تفصیلی ملاقات کی۔ اور ان کی بطور وائس چانسلر تعیناتی پر مبارکباد دی۔

(جاری ہے)

ملاقات میں آسا کی مجلس عاملہ کے اراکین شامل تھے جنہوں نے ان کی توجہ اساتذہ کے اہم ایشوز، سلیکشن بورڈز اور ترقیوں کا عمل تیز کرنے سمیت دیگر امور کی طرف دلوائی۔

وائس چانسلر ڈاکٹر ظفر معین ناصر نے اساتذہ کو یقین دلایا کہ وہ پنجاب یونیورسٹی کی ترقی کا ایجنڈا لے کر آئے ہیں اور یونیورسٹی کو ٹاپ 500 یونیورسٹیز کی فہرست میں لانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ پروموشن سمیت اساتذہ کے تمام ایشوز کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا چاہتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :