گلی محلوں کی سطح پر عام آدمی کے مسائل حل کرنے کیلئے بلدیاتی اداروں کو مکمل طور پر فعال کیا جائے ‘ذکر اللہ مجاہد

شہر بھر میں گلیاں اور سٹرکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار شہری سیوریج ملا پانی پینے پر مجبور ہیں‘امیر جماعت اسلامی لاہور

جمعرات 29 دسمبر 2016 19:38

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 دسمبر2016ء) امیر جماعت اسلامی لاہور ذکراللہ مجاہد نے کہاہے کہ گلی محلوں کی سطح پر عام آدمی کے مسائل حل کرنے کیلئے بلدیاتی اداروں کو مکمل طور پر فعال کیا جائے ۔ ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز انہو ںنے دفتر جماعت اسلامی لاہور میں مختلف مکتب فکر سے تعلقات رکھنے والے افراد سے گفتگو کے دوران کیا ۔

انہوں نے مذید کہا کہ بلدیاتی اداروں کو پارلیمانی نرسری کہا جاتا ہے بدقسمتی سے ایک سال کے بعدبلدیاتی ادارے مکمل اختیار ات کے ساتھ بحال نہیں ہو سکے۔ طویل عرصہ بلدیاتی اداروں کی غیر موجودگی کے باعث ہر یونین کونسل میں مسائل کی بھر مار ہے جن کی وجہ سے شہریوں کی زندگی اجیرن ہو کر رہ گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ شہر کی ہر یونین کونسل میں گلیاں و سٹرکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار شہری سیوریج ملا پانی پینے پر مجبور ہیں ۔

(جاری ہے)

شہر کے متعدد علاقے اچھرہ ، سمن آباد ، گڑھی شاہو ، اندورن شہر اور شمالی لاہور کے دیگر علاقوں میں واٹر سپلائی میں گٹر کے گندے پانی کی آمیزش پائی جاتی ہے یاپھر پینے کیلئے صاف پانی ہی میسر نہیںالبتہ زیادہ تر لوگ ناقص پانی پینے جس کی وجہ سے مختلف بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت چند بڑے نمائشی منصوبوں پر بے دریغ خرچ کر رہی ہے اور گلی محلے کے بنیادی مسائل سے آنکھیں بند رکھی ہیں ۔ذکر اللہ مجاہد مطالبہ پنجاب حکومت سے مطالبہ کیا کہ ان مسال پر فوری توجہ دے ورنہ عوامی درعمل کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہو جائے ۔