میر ظفر اللہ خان جمالی کے بھتیجے میر حسن علی خان جمالی نے پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کر لی
سابق وزیر اعظم کے بھتیجے کی پیپلزپارٹی میں شمولیت سے پارٹی مزید مستحکم ہو گئی ، حاجی میر علی مدد جتک
جمعرات 29 دسمبر 2016 18:35
(جاری ہے)
اس موقع پر سابق وفاقی وزراء میر چنگیز خان جمالی ، سردار محمد عمر گورگیج ،جنرل سیکریٹری سید اقبال شاہ نے بھی خطاب کیا۔
انہوں نے کہاکہ پارٹی کوچ چیئرمین آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کے پارلیمنٹ میں آنے سے جمہوریت مزید مضبوط ہوگئی اور ن لیگ حکومت کے خلاف پارلیمنٹ کے اندر اور باہر جنگ لڑیں گئے ۔انہوں نے کہاکہ ہم نہیں چاہتے کہ نواز شریف سیاسی شہید بنے مگر ن لیگ والوںنے ایسے حرکتیں کررہے ہیں کہ جس سے نہیں لگتا کہ وہ اپنی مدت پوری کرسکیں گئے ، ن لیگ کی حکومت میں کرپشن کا بازار گرم ہوچکا ہے ،جس کاثبوت لوگوں کے گھروںکی ٹینکیوں سے کروڑوں روپے بر آمد ہوئے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ اب بہت ہوگیا ، ملک سے نواز بادشاہت کو ختم کرکے دم لیں گئے ، ملک میں بے روز گاری بڑتی جارہی ہے لوگ آئے روز غربت سے تنگ آکر خودکشیاں کریں ہے اور نواز شریف اپنی ایاشیوں میں مصروف ہے ، نواز حکومت نے عوام کو مایوسی کے سواء کچھ بھی نہیں دیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ سی پیک پیپلزپارٹی کا منصوبہ ہے جو سابق صدر آصف علی زرداری نے شروع کیا تھا اور آج سی پیک کی کامیابی شہید بابا ذوالفقار علی بھٹو کا خواب تھا جو پورا ہو نے جا رہاہے، سی پیک کی کامیابی سے ملک میں ترقی ہوگی اور بلوچستان کے عوام کیلئے روز گار کے مواقع ملیں گئے ،۔انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی نے اپنے دور حکومت میں بلوچستان کے ہزاروں نوجوانوں کو روز گار فراہم کیا ، این ایف سی ایوارڈ اور صوبوں کو خودمختاری دی ۔ انہوں نے کہاکہ بلوچستان پیپلزپارٹی کا گڑھ بن چکا ہے ، میر حیدر علی خان جمالی اور میر حسن علی خان جمالی کی پیپلزپارٹی میں سے ہماری طاقت میںدوگنا اضافہ ہو ا ہے ، ماضی کی روائیات کو برقرار رکھتے ہو ئے پیپلزپارٹی نصیرآباد ڈویژن سے ایم پی اے کی پانچ اور ایم این اے کی نشستیں حاصل کریں گئے ۔ انہو ںنے کہا کہ پیپلزپارٹی شہید وں کی پارٹی ہے وہ خود ایک بڑی قوت رکھتی ہے ، بلوچستان میں مسلم لیگ ن کے ساتھ کوئی اتحاد نہیں ہوگاالبتہ دیگر جماعتوں کے ساتھ سیٹ ٹو سیٹ ایڈجسمنٹ ہوسکتی ہے ،بدقسمتی سے جب بھی ن لیگ حکومت میں آتی ہے ملک میں بے روز گاری میں اضافہ ہو جاتاہے ، عوام مایوسی کا شکار ہوجاتی ہے ۔انہوں نے کہاکہ بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پارٹی ملک بھر بلخصو بلوچستان میںایک بڑی قوت بنتی جارہی ہے ،انشاء اللہ بلوچستان میںپیپلزپارٹی کا بلوچ وزیر اعلیٰ ہوگا۔جلسے سابق وفاقی وزیر میر چنگیز خان جمالی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پیپلزپارٹی آنے والے انتخابا ت میں ایک بڑی وقت بن کر ابھرے گئی اوروفاق سمیت چاروں صوبوں اپنی حکومت بنائے گئے انہوں نے کہاکہ جمالی برادران کی پیپلزپارٹی میں شمولیت سے جعفرآباد میں پیپلزپارٹی کی قوت میں اضافہ ہو ا ہے اوربہت جلد دیگر شخصیات بھی پیپلزپارٹی میں شامل ہوگے ۔انہوں نے کہاکہ انقریب پارٹی چیئرمین بلاول بھٹوزرداری کوئٹہ سمیت بلوچستان کے ہر اضلاع دورہ کریں گئے اور صوبے کی اہم شخصیات بھی پارٹی میں شامل ہوگئے ۔میر حسن علی خان جمالی نے کہا کہ میں اپنے والد محترم مرحوم میر عبدالرحمن جمالی کے نقش قدم پر چلتے ہوئے میںنے پیپلزپارٹی شامل ہو کر اپنے علاقے کی عوام کے مسائل حل کر یں گئے ، پیپلزپارٹی وہ واحد جماعت ہے جو عوام کے مسائل حل کرسکتی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ میرے کسی سے کوئی اختلاف نہیں ہے میں صرف اپنے علاقے کے عوام کی خدمت کے لئے عملی طور پر میدان میں آیا ہوں اور اپنے والد کے سچائی اور حقیقت میں مبنی سیاست کو پروان چڑھانے میں اپنا کردار ادا کر سکوں آج علاقے کے عوام میرے والد کو یاد کرتے ہیں تو وہ صرف اور صرف سچائی کی وجہ سے جنہوں نے اپنے پورے سیاسی کیریئر میں کبھی جھوٹ نہیں بولا سچائی اہمیت دی جس کی وجہ سے علاقے کے لوگ مجھے بھی اتنی اجازت اور مقام دیتے ہیں میں وعدہ کرتا ہوں کہ اپنے اوپر مشکلا ت اور تکلیف بر داشت کرونگا مگر کبھی جھوٹ نہیں بو لو ں گا اس موقع پر میر حسن علی خان جمالی نے جلسے کے اختتام پر تمام شرکاء کے اعزاز میں عشائیہ دیا جس میں پیپلزپارٹی کی صوبائی قیادت ،کارکنوں علاقے کے قبائلی عمائدین نے شرکت کی ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
-
صدر مملکت آصف علی زرداری سے چائنہ انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ کوآپریشن ایجنسی کے چیئرمین لوئو چائو ہوئی کی قیادت میں وفد کی ملاقات، پاکستان اور چین کے درمیان دوطرفہ تعلقات مزید بہتر بنانے کیلئے مل کر کام ..
-
ملک میں یکم مئی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان
-
وزیراعلیٰ سندھ نے وزیراعظم کو وفاق کی جانب سے سندھ کو نظرانداز کرنے کا شکوہ کر دیا
-
عمران خان اور پی ٹی آئی ایک حقیقت ہے ان کو مان لیں اور بات چیت کریں
-
کسان بورڈ پاکستان کا احتجاجی دھرنوں کا اعلان
-
آسٹریلوی کمپنیاں پاکستانی معیشت کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کریں،صدر مملکت آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
حکومت مہنگائی و بے روزگاری پر قابو پانے، معاشی استحکام اور برآمدات میں اضافہ کیلئے پرعزم ہے، کاروباری برادری کی معاونت سے آئندہ پانچ سال کے دوران اپنی برآمدات کو دوگنا کرنے کا تہیہ کیا ہوا ہے، وزیراعظم ..
-
وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت سندھ میں وفاقی حکومت کے ترقیاتی منصوبوں کے حوالہ سے اجلاس، سرکاری و نجی اشتراک کے تحت بننے والے کامیاب منصوبوں کے حوالے سے بریفنگ
-
پاک ایران تجارتی معاہدوں پر امریکی دھمکی ورلڈ آرڈر کی ناکام صورتحال میں ناکارہ دھمکی ہے
-
سپیکر قومی اسمبلی سے پرتگال کے سفیر کی ملاقات، دونوں ممالک کے تعلقات مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ
-
موٹروے پر پولیس اہلکار کو ٹکر مار کر فرار ہونے والی خاتون گرفتار کر لی گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.