بلاول کا پارلیمنٹ میں آنے کا فیصلہ خوش آئند ہے، شکست کے خوف سے الائنسزکا سہارا لیا جارہا ہے،علی اکبر گجر

جمعرات 29 دسمبر 2016 17:30

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 دسمبر2016ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صوبائی نائب صدر علی اکبر گجر نے کہا ہے کہ بلاول کا پارلیمنٹ میں آنے کا فیصلہ خوش آئند ہے ،شکست کے خوف سے الائنسزکا سہارا لیا جارہا ہے ۔جمعرات کو جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ تحریکیں چلانے والے اپنی کار کردگی پر نظر ڈالیں اور اپنے صوبے کی عوام کا معیار زندگی بلند کرنے پر توجہ دیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ․ تحریک انصاف کے بعد اب پیپلز پارٹی اپنی سیاست آزمانے کے لئے نکل رہی ہے ۔ انہوں نے کہا حکومت اپنے خلاف ہونے والی سازشوں نمٹنے کے لئے تیا ر ہے ۔․ علی اکبر گجر نے کہا کہ جمہوریت کے نام پر سندھ کے عوام کا استحصال کرنے والی پیپلز پارٹی کو خدشہ ہے عام انتخابات میں ان کا سیاسی باب نواب شاہ تک ہی محدود ہو کر نہ رہ جائے اس لئے الائنسز کا سہارا ڈھونڈ رہی ہی․ بیس کروڑ پاکستانی ماضی کی طرح آئندہ انتخابات میں بھی پاکستان مسلم لیگ(ن) کے امیدواروں کو کامیاب کر کے منفی احتجاجی اور افراتفری کی سیاست کو ہمیشہ کے لئے دفن کردیں گے ۔

متعلقہ عنوان :