Live Updates

عمران خان کی شوکت خانم پر سیاست مایوس کن،احسان مند نہیں ہو سکتے تو احسان فراموش نہ ہوں،مریم اورنگزیب

عمران کی والدہ اچھی خاتون تھیں ، چیئرمین پی ٹی آئی ان کیساتھ وقت گزارلیتے تو آج بہتر انسان ہوتے،وزیر مملکت اطلاعات

جمعرات 29 دسمبر 2016 17:24

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 دسمبر2016ء) وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان کی شوکت خانم پر سیاست مایوس کن ہے،عمران اگر احسان مند نہیں ہو سکتے تو احسان فراموش نہ ہوں ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو ایک بیان میں وزیرمملکت اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ 1990 میں محمد نواز شریف جب وزیراعلی تھے تو عمران خان کو شوکت خانم کیلئے زمین دی اورساری مشینری کو ڈیوٹی فری کرایا جبکہ اتفاق ہسپتال کی ساری مشینری پر ڈیوٹی دی ۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان جھوٹ بول کر حقیقت اور تاریخ کو نہیں بدل سکتے ، انہوں نے کہا کہ عمران خان کی والدہ ایک اچھی خاتون تھیں جن کے نام پر شوکت خانم کا نام رکھا گیا، عمران خان اپنی والدہ کیساتھ زیادہ وقت گزار لیتے تو آج بہتر انسان ہوتے ، انہوں نے کہا کہ شوکت خانم پاکستان کیلئے فخر ہے اور پاکستانیوں کا ہسپتال اور میاں نواز شریف کا تحفہ ہے ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :