پاکستان میں درآمدہ ایل پی جی کی فی ٹن قیمت7245 روپے بڑھ گئی

جمعرات 29 دسمبر 2016 17:24

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 دسمبر2016ء) مائع پٹرولیم گیس کی قیمت مائہ جنوری2017 کے لیے درآمدہ ایل پی جی کی فی ٹن سعودی آرامکوکنٹریکٹ پرائس69 ڈالر کے اضافہ سی477 ڈالر ہوگئی ہے جسکے سبب پاکستان میں درآمدہ ایل پی جی کی فی ٹن قیمت7245 روپے بڑھ گئی ہے،اس اضافہ کے نتیجے میں درآمدہ ایل پی جی کی فی کلوگرام قیمت7روپے ، فی 11.8 کلوگرام سلینڈر کی قیمت85 روپے اور فی 45.4 کلوگرام سلینڈر کی قیمت330 روپے بڑھ گئی ہے۔

(جاری ہے)

آل پاکستان ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے سینئروائس چیئرمین اور ایف پی سی سی آئی کی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے ایل پی جی کے سینئروائس چیئرمین علی حیدر نے مقامی پروڈیوسرز سے مطالبہ کیا کہ وہ کنٹریکٹ پرائس میں اضافے کے تناسب سے ملک میں تیار ہونے والی ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ کرنے سے گریز کریں۔

متعلقہ عنوان :