سندھ بلدنگ کنٹرول اتھارٹی نے کمرشل پلازہ سمیت دیگرمتعددغیرقانونی تعمیرات کومنہدم وسربمہرکردیا

جمعرات 29 دسمبر 2016 17:24

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 دسمبر2016ء) سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ڈائریکٹرجنرل نورمحمدلغاری کی ہدایات پر ڈیمالیشن اسکواڈکی جانب سے شہر کے مختلف علاقوں میں رہائشی پلاٹس پرفلیٹ یونٹ طرزاور کمرشل پلازہ سمیت دیگرمتعددغیرقانونی تعمیرات کومنہدام وسربمہرکردیاگیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈیمالیشن اسکواڈ کی مختلف ٹیموں نے پلاٹ نمبر 307-Aبہار کالونی پر چوتھی اور پانچویں منزل کی آرسی سی چھت اور تیسری منزل کی پارٹیشن دیواروں اور پلاٹ نمبر 64بہارکالونی پر تیسری منزل کے آرسی سی کالمز کومنہدم کردیا،صدرٹائون میں پلاٹ نمبر 59-RB-11رام باغ پرگرائونڈسے تیسری منزل تک کی لازمی کھلی جگہ پر آرسی سی چھت ،پارٹیشن دیواروں کومنہدم اورسا ئیٹ ٹائون میں پلاٹ نمبرE-24اورE-25بلاک 1میٹروول 1پر گرائونڈفلور اورپہلی منزل کی غیرقانونی تعمیرات کوسربمہرکردیاگیا۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں لیاقت آباد ٹائون کے علاقے ناظم آباد میں پلاٹ نمبر7/7بلاک 2-Dپر تیسری منزل کی آرسی سی چھت ، پلاٹ نمبر1/35بلاک 3-Hپر گرائونڈسے دوسری منزل تک پارٹیشن دیواروںاور آرسی سی چھت کے حصے اورپلاٹ نمبر18/2،بلاک 3-Fپر تیسری منزل کی پارٹیشن دیواروںاورچھت کیلئے نصب شیٹرنگ کومنہدم کردیاگیاجبکہ نارتھ ناظم آباد ٹائون میں پلاٹ نمبرR-894،سیکٹر15.A-1بفرزون پر قائم نجی بینک کواستعمال اراضی کی خلاف ورزی کی بناپر سربمہرکردیاگیا۔

۔دریں اثناء گلبرگ ٹائون کے علاقے فیڈرل بی ایریامیں ڈیمالیشن ٹیم نے پلاٹ نمبرR-121،بلاک 19پر غیرقانونی دکانوں ،پلاٹ نمبرR-1255،بلاک 14 پر تیسری منزل کی دیواروں اورآرسی سی کالمز، پلاٹ نمبرR-617،بلاک 14کی تیسری منزل پر ٹی آر گارڈرسے تعمیر2کمرے،پلاٹ نمبر L.S-6,7,8،بلاک 14پرتیسری منزل کی پارٹیشن دیواروںاورپلاٹ نمبر R-950،بلاک 19پر پہلی منزل کے زینہ کومنہدم کردیاجبکہ جمشید ٹائون میں پلاٹ نمبر 372-JMجمشید کوارٹرز پر لافٹ میزانائین فلور پردکانوں ،پلاٹ نمبر 11/6-GR-Eگارڈن ایسٹ پر پانچویںمنزل کی پریکاسٹ چھت اور پارٹیشن دیواروں، پلاٹ نمبر KK-20ڈیفنس وویوپرتیسری منزل کی دیواروں اورآرسی سی چھت اورپلاٹ نمبر E-474خداداد کالونی پردیواروں اور چھت کیلئے نصب شیٹرنگ کومنہدم کردیاگیا۔

ڈیمالیشن اسکواڈکی ایک ٹیم نے گلشن اقبال ٹائون پلاٹ نمبر A-1886بلاک 2،14-Aاسکیم 33پر تیسری منزل کی تعمیرات ،پلاٹ نمبر A-104بلاک 6،اسکیم 24پر تیسری منزل کی پارٹیشن دیواروں اور آرسی سی چھت جبکہ پلاٹ نمبرB-3،بلاک 13-Aاسکیم 24پرچوتھی منزل کے آرسی سی کالمزاورشیٹرنگ کومنہدم کردیاگیا۔مزید براں لانڈھی ٹائون میںپلاٹ نمبر C-3/50،بلاک Bسیکٹر10اور11گلشن ملت پرتیسری منزل پر آرسی سی چھت اور پارٹیشن دیواروں کومنہدم کردیاجبکہ پلاٹ نمبر ST-1/28سیکٹر19 کے گرائونڈفلور پر غیرقانونی طورپر تعمیراتی ردوبدل کومنہدم کرتے ہوئے احاطے کوسربمہرکردیاگیا۔

غیرقانونی تعمیرات کے خلاف مذکورہ بالا انہدامی کاروائی متعلقہ علاقے کے ڈپٹی ڈائریکٹرز،اسسٹنٹ ڈائریکٹرز اور ڈیمالیشن آفیسرز کی زیر نگرانی عمل میں لائی گئی جبکہ امن وامان کی صورتحال کو قابو میں رکھنے کیلئے ان کے ہمراہ ایس بی سی اے پولیس فورس بھی وہاں موجود تھی ۔

متعلقہ عنوان :