پاکستان کی مسلح افواج ہر طرح کی خطرے کا جواب دینے کیلئے تیار ہے ،جنرل قمر جاوید باجوہ

جنگ کی نوعیت اور انداز بدل چکے ہیں ، براہ راست تصادم کو ترجیح نہیں دی جاتی، مشترکہ مشقیں انسداد دہشتگردی آپریشنز کیلئے پیشہ ورانہ مہارت بڑھانے میں مدد دیتی ہے ، آرمی چیف کا پاک اردن مشترکہ مشقوں ’’فجرالشرق ‘‘ کے شرکاء سے خطاب

جمعرات 29 دسمبر 2016 17:07

پاکستان کی مسلح افواج ہر طرح کی خطرے کا جواب دینے کیلئے تیار ہے ،جنرل ..
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 دسمبر2016ء) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج ہر طرح کی خطرے کا جواب دینے کیلئے تیار ہے ، جنگ کی نوعیت اور انداز بدل چکے ہیں ، براہ راست تصادم کو ترجیح نہیں دی جاتی، مشترکہ مشقیں انسداد دہشتگردی آپریشنز کیلئے پیشہ ورانہ مہارت بڑھانے میں مدد دیتی ہے ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اٹک کے قریب بہادر رینجز کا دورہ کیا اور پاکستان اور اردن کی مشترکہ فوجی مشقیں ’’فجر الشرق اول‘‘دیکھیں۔

یہ دو ہفتے جاری رہنے والی انسداد دہشتگردی کی تربیتی مشقیں تھیں جن کے دوران دونوں ممالک کی افواج نے تجربات کا تبادلہ کیا ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مشقوں کی کامیاب تکمیل پر شرکاء کو مبارکباد پیش کی اور فوجیوں کی طرف سے پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے اعلیٰ معیار کو سراہا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس طرح کی مشترکہ مشقیں انسداد دہشتگردی آپریشنز کیلئے پیشہ ورانہ مہارت بڑھانے میں مدد دیتی ہیں۔

چیف آف آرمی سٹاف نے کہا کہ جنگ کی نوعیت اور انداز تبدیل ہو چکے ہیں اور براہ راست تصادم کو ترجیح نہیں دی جاتی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج مکمل طور پر تربیت یافتہ اور ہر طرح کے خطرات کا جواب دینے کیلئے تیار ہے۔ انسداد دہشتگردی کے آپریشنز میں ہماری کامیابیوں کو تسلیم کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے دہشتگردی کو کامیابی سے شکست د ی ہے اور اب ان کامیابیوں کو مستحکم کرنے کے مرحلے میں ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ اس طرح کی فوجی مشقوں سے باہمی طور پر تجربات کے تبادلے اور سیکھنے موقع ملتا ہے ۔ انہوں نے سپیشل فورسز کی پہلی مشقوں میں شرکت پر اردنی فوج اور اسکے دستے کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس طرح کی مشقیں جاری رکھنے کی خواہش کا اظہار کیا ۔ بعد ازاں آرمی چیف نے شرکاء کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔ قبل ازیں تربیت علاقہ میں آمد پر کمانڈر پشاور کور لیفٹیننٹ جنرل نذیر احمد بٹ اور آئی جی ٹریننگ اینڈ ایوویلیشن لیفٹیننٹ جنر ل ہدایت الرحمان نے آرمی چیف کا استقبال کیا ۔ اس موقع پر جے او سی سپیشل سروسز گروپ بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :