میجرجنرل اظہرنویدحیات نئے ڈی جی رینجرزپنجاب تعینات

وزیراعظم کی منظوری کے بعدنوٹیفیکیشن جاری،میجرجنرل اظہرنوید حیات کوداخلی سکیورٹی سے متعلق اہم ٹاسک دیے جائینگے،نئے ڈی جی رینجرزآئندہ ماہ اپنے عہدے کاچارج سنبھالیں گے،ذرائع

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 29 دسمبر 2016 16:50

لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔29دسمبر2016ء):میجرجنرل اظہرنوید حیات خان کوڈی جی رینجرزپنجاب تعینات کردیاگیاہے،وزیراعظم کی منظوری سے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نےنوٹیفیکیشن جاری کردیاہے، نئے ڈی جی رینجرزکوداخلی سکیورٹی سے متعلق اہم ٹاسک دیے جائینگے۔

(جاری ہے)

ذرائع نجی ٹی وی کے مطابق نئے ڈی جی رینجرزکے عہدے پرمیجرجنرل اظہرنوید حیات خان کو تعینات کردیاگیاہے۔ڈی جی رینجرزپنجاب کی تبدیلی کافیصلہ وزیرداخلہ کی مشاورت سے کیاگیاہے۔نئے ڈی جی رینجرزآئندہ ماہ اپنے عہدے کاچارج سنبھالیں گے۔نئے ڈی جی رینجرزکوداخلی سکیورٹی سے متعلق اہم ٹاسک دیے جائینگے۔ان سے قبل ڈی جی رینجرزپنجاب کے عہدے پرمیجرجنرل عمرفاروق برکی ذمہ داریاں سرانجام دے رہے تھے۔