پنجاب میں ناقص دودھ کے فروخت اور نقصانات کی اطلاعات، کوئٹہ کے شہری بھی خوف کاشکار
جمعرات 29 دسمبر 2016 17:07
(جاری ہے)
عالمو چوک ،نواں کلی ،خروٹ آباد ،سیٹلائٹ ٹائون ،شہر کے وسطی علاقوں پرنس روڈ ،جناح روڈ اوردیگر کے رہائشیوں کاکہناہے کہ پنجاب میں تو فوڈ اتھارٹی مضبوط ہے اور ان کی جانب سے ملاوٹ شدہ اور حفظان صحت کے اصولوں کے خلاف فروخت کئے جانیوالے دود ھ کو تلف کرنے اور ایسے کمپنیوں کے خلاف کارروائی ہو رہی ہے تاہم بلوچستان اور خاص کر کوئٹہ میں ایسا کچھ بھی نہیں یہاں کوالٹی کنٹرول ٹیموں کی جانب سے ہمیں کارروائی ہوتی نظر نہیں آرہی اس لئے بہتری اسی میں ہے کہ دودھ کااستعمال ہی کم کردیاجائے ،حفظان صحت کے اصولوں کے خلاف اشیاء خوردونوش کافروخت اہلیان کوئٹہ کیلئے کوئی نئی بات نہیں ،یہاں ملاوٹ شدہ دودھ اور دیگر بیکری مصنوعات سمیت مصالحہ جات اوردیگر کافروخت ہوتا رہاہے تاہم ان کے خلاف موثر کارروائی کبھی کبھار ہی کی جاتی ہے خود میئر کوئٹہ ڈاکٹرکلیم اللہ کی جانب سے مختلف فورمز پر اس سلسلے میں تحفظات کااظہار کیاجاتارہاہے ان کاکہناتھاکہ میٹروپولٹین کارپوریشن کے پاس اس سلسلے میں نفری انتہائی محدود ہے جبکہ محکمہ پولیس کی جانب سے انہیں اینٹی انکروچمنٹ اور کوالٹی کنٹرول ٹیموں کیلئے نفری نہیں دی جارہی جو نفری انہوں نے بھرتی کی تھی ان کی بھی یونیفارم پر اعتراض کردیاگیاہے اور یہ کہاجارہاہے کہ انہیں یونیفارم پہننے اور انہیں اسلحہ لیکر ٹیموں کے ساتھ جانے کی اجازت ہی نہیں ایسے میں تجاوزات کے خاتمے اور کوالٹی کنٹرول کرنے کیلئے مشکلات کاسامنا کرناپڑرہاہے ۔
مزید تجارتی خبریں
-
پاکستان میں سونے کی قیمت بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
-
ڈالر 37 پیسے مہنگا،کرنسی مارکٹ نے رپورٹ جاری کر دی
-
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ہفتے کے دوران مثبت رجحان ریکارڈ
-
سونے کی فی تولہ قیمت 1500 روپے اضافہ سے دو لاکھ 52 ہزار 200 سو روپے تک بڑھ گئی
-
برائلر گوشت ، انڈوں کی قیمت مستحکم رہیں
-
متحدہ عرب امارات سے ترسیلات زر میں سالانہ بنیادوں پر نمایاں اضافہ
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کانیاریکارڈقائم،انڈیکس 619.79 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 70909.90 پوائنٹس پربند
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کے روز سونا مزید مہنگا ہو گیا
-
انٹربینک میں جمعہ کو روپے کے مقابلے ڈالر سستا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی
-
پاکستان میں پولٹری کے شعبہ نے تیزی سے ترقی کی ہے ،ڈاکٹرسجاد ارشد
-
ٹریکٹروں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 66 فیصداضافہ
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مسلسل دوسرے روز مندی کارحجان،کے ایس ای 100 انڈیکس 43.20 پوائنٹس کی کمی کے بعد 70290.11 پوائنٹس پربند
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.