برقی لائنوں کی مرمت کے سلسلے میں کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں بجلی بندرہے گی،کیسکو

جمعرات 29 دسمبر 2016 17:07

کوئٹہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 دسمبر2016ء) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (کمپنی )کے اعلان کے مطابق برقی لائنوں کی مرمت کے سلسلے میں 30دسمبر کو سریاب گرڈ کے جان محمد اور انڈسٹریل گرڈ کے ایسٹرن بائی پاس فیڈروں سے صبح 10بجے سے دوپہر بجے تک نیز سٹی گرڈ کے انٹر کنیکٹرفیڈر ایک بجے سے شام چار بجے تک بجلی بند ہوگی ،علاوہ ازیں 31دسمبر (بروز اتوار)سٹی گرڈ کے عالم خان فیڈر صبح 11بجے سے دوپہر 2بجے تک جبکہ اولڈ سمنگلی فیڈر سے ایک بجے سے شام چار بجے تک نیز سریاب گرڈ کے اولڈ لیاقات بازار فیڈر سے 3بجے سے شامل 5تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی،زحمت کے لیے متعلقہ جملہ صارفین سے پیشگی معذرت کی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :