چکوال، جعلی ڈرائیور کیخلاف دھوکہ دہی ، جعلسازی اور فراڈ کا مقدمہ درج

جمعرات 29 دسمبر 2016 16:58

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 دسمبر2016ء) سٹی پولیس نے جعلی ڈرائیور کیخلاف دھوکہ دہی ، جعلسازی اور فراڈ کا مقدمہ درج کرلیا۔

(جاری ہے)

ٹریفک سٹاف کے اے ایس آئی اسلم بیگ بسلسلہ ٹریفک ڈیوٹی ویگن سٹینڈ کے قریب موجود تھا کہ ہائی ایس نے غلط پارکنگ کی جس پر اے ایس آئی نے چالان کیا، ڈرائیور نے اپنا ڈرائیونگ لائسنس بنام ظفر اقبال پیش کیا جو کہ مشکوک پاکر تصدیق لائسنس برانچ سے کرائی گئی تو وہ جعلی اور بوگس نکلا۔ اے ایس آئی گلشیر خان نے مقدمہ درج کرکے ظفر اقبال کی تلاش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :