ملک سے بد عنوانی کا خاتمہ کیے بغیر ترقی نہیں کر سکتے،عنایت اللہ خان

جمعرات 29 دسمبر 2016 16:58

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 دسمبر2016ء) سینئر وزیر خیبر پختونخواہ عنایت اللہ خان نے کہا کہ ملک سے بد عنوانی کا خاتمہ کیے بغیر ملک ترقی نہیں کر سکتا ۔ جماعت اسلامی کا تحریک انصاف کے ساتھ اتحاد صرف صوبائی سطح پر ہے صوبائی وزیر نے چکوال میں مصروف دن گزارا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے پی سی ہوٹل میں مشاورتی کونسل کے اجلاس میں شرکت کی اور پھر سہ پہر کو پریس کانفرنس سے خطاب کیا اور بعدازاں مقامی ہوٹل میں جماعت اسلامی کے مقامی راہنما الحاج ظفر اقبال کے تعزیتی ریفرنس میں شرکت کی ۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ ملک سے بد عنوانی کا خاتمہ کیے بغیر ملک ترقی نہیں کر سکتا ۔ جماعت اسلامی کا تحریک انصاف کے ساتھ اتحاد صرف صوبائی سطح پر ہے اور قومی انتخابات میں جماعت اسلامی نے ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے ہم خیال سیاسی جماعتوں کے ساتھ رابطے جاری ہیں۔