پاکستان کی خالق جماعت مسلم لیگ کو قائم ہوئے ایک سو دس برس ہو گئے،آج ملک بھر میں یوم تاسیس منایا جائے گا،ملتان میں مسلم لیگ(ن) کے زیراہتمام تقریب ،کیک کاٹا گیا،مسلم لیگ(ن)ہی قائداعظم کی وارث جماعت ہے ،مقررین

جمعرات 29 دسمبر 2016 16:55

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 دسمبر2016ء) پاکستان کی خالق جماعت مسلم لیگ کو قائم ہوئے ایک سو دس برس ہو گئے۔آل انڈیا مسلم لیگ کاقیام30دسمبر1906ء کو وجود میں آیا تھا۔110واں یوم تاسیس آج (جمعہ کو) ملک بھر میں منایا جائے گا۔ اس سلسلے میں مسلم لیگ ن، مسلم لیگ ق اورمسلم لیگ ف کے زیر اہتمام مختلف تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ملتان میں مسلم لیگ کے یوم تاسیس کے سلسلے میں مسلم لیگ(ن)آفس سٹی سیکرٹریٹ بھٹہ ہا?ن میں تقریب کا انعقاد کیا گیا ،جس میں ڈپٹی مئیرملتان حاجی سعیدانصاری ،مسلم لیگ ن کے سٹی صدر رانا شاہد الحسن ،سابق ایم پی اے عامرسعیدانصاری،ملک اسلم بھٹہ،محمداللہ خان ،شہبازانصاری ودیگرنے شرکت کی۔اس موقع پر مسلم لیگ کی 110ویں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا،مقررین کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن ہی قائداعظم کی وارث جماعت ہے ،میاں نوازشریف کی قیادت میں اوربانی پاکستان قائداعظم کے افکارکی روشنی میں پاکستان کی خوشحالی وترقی کا سفر جاری ہے،مسلم لیگ(ن)قائداعظم اور تحریک پاکستان کے مسلم لیگی قائدین کی قربانیوں اورخدمات کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔

متعلقہ عنوان :