موٹر سائیکل کے کاغذات نہ دکھانے پر چائنہ چوک کے قریب ناکے پر موجود پولیس اہلکاروں نے نوجوان کو مبینہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

جمعرات 29 دسمبر 2016 16:55

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 دسمبر2016ء) موٹر سائیکل کے کاغذات نہ دکھانے پر چائنہ چوک کے قریب ناکے پر موجود پولیس اہلکاروں نے نوجوان کو مبینہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چائنہ چوک کے قریب چار پولیس اہلکاروں نے ناکہ لگایا ہوا تھا، رات گئے پولیس نے 20 سالہ مغیث کو ناکے پر روکا اور موٹرسائیکل کے کاغذات دکھانے کا مطالبہ کیا، کاغذات نہ ہونے پر پولیس اور نوجوان کے درمیان تلخ کلامی ہوگئی جس پر پولیس اہلکاروں نے نوجوان کو مبینہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، تشدد کے باعث نوجوان بے ہوش ہوگیا جسے راہگیروں نے سروسز ہسپتال منتقل کیا۔

ڈاکٹرز کے مطابق نوجوان کی حالت خطرے سے باہر ہے شادمان پولیس نے متاثرہ شہری کا بیان ریکارڈ کر کے نامعلوم پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا۔

متعلقہ عنوان :