ریکروٹمنٹ پالیسی 2016 اور 2017 کی کلاس چار(2) کیخلاف درخواست پر لاہور ہائیکورٹ نے ایڈووکیٹ جنرل، سیکرٹری سکولز سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 2 ہفتوں میں جواب طلب کرلیا

جمعرات 29 دسمبر 2016 16:55

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 دسمبر2016ء) ریکروٹمنٹ پالیسی 2016 اور 2017 کی کلاس چار(2) کیخلاف درخواست پر لاہور ہائیکورٹ نے ایڈووکیٹ جنرل، سیکرٹری سکولز سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 2 ہفتوں میں جواب طلب کرلیا۔تفصیلات کے مطابق جسٹس شجاعت علی خان نے ریکروٹمنٹ پالیسی 2016 اور 2017 کی کلاس چار (2)کیخلاف درخواست پر سماعت کی، درخواستگزار وں کی جانب سے ملک سلیم اقبال ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔

(جاری ہے)

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ محکمہ تعلیم نے گریڈ 14 کی عربک سمیت دیگر مضامین بھرتیوں کیلئے اشتہار دیا، سکول میں ٹیچرز ہیں ان کی مدت ملازمت کو نئی تقرریوں میں شمار نہیں کیا جارہا ہے۔زائد العمر کو جواز بنا کر نئی بھرتی کیلئے نظر انداز کیا جارہا ہے۔ پالیسی پنجاب سروس ریکروٹمنٹ رولز1976 کے متصادم ہے درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی تھی کہ ریکروٹمنٹ پالیسی کو کالعدم قرار دیا جائے عدالت نے درخواستگزاروں کو نئی بھرتیوں میں شامل کرنے کی اجازت دیتے ہوئے ایڈووکیٹ جنرل ،سیکرٹری سکولز سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 2ہفتوں میں جواب طلب کرلیا۔

متعلقہ عنوان :