کوٹ لکھپت پولیس کی بڑی کارروائی، جعلی شراب بنانیوالے 2 ملزم گرفتار

جمعرات 29 دسمبر 2016 16:55

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 دسمبر2016ء) کوٹ لکھپت پولیس نے زہریلی شراب بنانے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے 700 لیٹر جعلی شراب، خام مال اور دیگر سامان برآمد کرکے انکے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کوٹ لکھپت پولیس نے عوامی کالونی میں واقع گھر پر چھاپہ مار کر مختلف برانڈز کی جعلی شراب بنانے والے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ملزم شفیق اور شکیل مسیح گزشتہ کئی مہینوں سے گھر میں مختلف برانڈز کی جعلی شراب بنانے کا کام کررہے تھیجبکہ نیو ائیر نائٹ پر شہر کے بیشتر گیسٹ ہائوسز میں شراب سپلائی کرنا تھی جسے پولیس نے پکڑ لیاپولیس نے ملزمان کے قبضے سے شراب میں استعمال ہونے والے کیمکل‘ سٹیکرز اور بوتلیں برآمد کرلیں۔

متعلقہ عنوان :