لاہور‘ لا کالج کمیشن نے نجی لا کالجز کی انسپکشن کا آغاز کردیا، ڈی سی او ز اور پولیس افسران سے بوگس لا کالجز کی فہرستیں بھی طلب کرلیں

جمعرات 29 دسمبر 2016 16:55

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 دسمبر2016ء) لا کالج کمیشن نے نجی لا کالجز کی انسپکشن کا آغاز کردیا، ڈی سی او ز اور پولیس افسران سے بوگس لا کالجز کی فہرستیں بھی طلب کرلیں۔تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے ایڈووکیٹ جنرل شکیل الرحمان کی سربراہی میں تین رکنی لا کالج کمیشن تشکیل دے دیا جس میں ممبر پاکستان بار اشتیاق اے خان ،ممبر پنجاب بار رانا انتظار حسین بھی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ایڈووکیٹ جنرل شکیل الرحمان کی سربراہی میں کمیشن نجی لا کالج کی انسپکشن کا آج سے آغاز کرے گا۔ کمیشن قوائد کی خلاف ورزی کرنے والے لا کالجز کی فہرستیں مرتب کرکے 19 جنوری کو ہائیکورٹ میں پیش کرے گاواضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے صوبہ بھر میں بوگس اور ناقص کارکردگی والے لا کالجز کی فہرستیں تیار کرنے کا حکم دیتے ہوئے تین رکنی لا کالج کمیشن بنا کر 19 جنوری تک رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا۔

متعلقہ عنوان :