Live Updates

عمران خان کی شوکت خانم پر سیاست مایوس کن ہے،1990میں نوازشریف جب وزیراعلیٰ تھے تو عمران خان کو شوکت خانم کیلئے زمین دی،شوکت خانم پاکستان کیلئے فخر ہے اور محمد نوازشریف کا تحفہ ہے،عمران خان جھوٹ بول کر حقیقت اور تاریخ نہیں بدل سکتے،وزیرمملکت اطلاعات مریم اورنگزیب کا عمران خان کے بیان پرردعمل کااظہار

جمعرات 29 دسمبر 2016 16:53

عمران خان کی شوکت خانم پر سیاست مایوس کن ہے،1990میں نوازشریف جب وزیراعلیٰ ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 دسمبر2016ء) وزیرمملکت اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان کی شوکت خانم پر سیاست مایوس کن ہے،1990میں نوازشریف جب وزیراعلیٰ تھے تو عمران خان کو شوکت خانم کیلئے زمین دی،شوکت خانم پاکستان کیلئے فخر ہے اور محمد نوازشریف کا تحفہ ہے،عمران خان جھوٹ بول کر حقیقت اور تاریخ نہیں بدل سکتے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو اپنے بیان میں مریم اورنگزیب نے کہاکہ عمران خان کی شوکت خانم پر سیاست مایوس کن ہے،عمران خان اگر احسان مند نہیں ہوسکتے تو احسان فراموش نہ ہوں،1990میں نوازشریف جب وزیراعلیٰ تھے تو عمران خان کو شوکت خانم کیلئے زمین دی،نوازشریف نے شوکت خانم کی ساری مشینری کو ڈیوٹی فری کردیا،محمد نوازشریف نے اتفاق ہسپتال کی ساری مشینری پر ڈیوٹری دی۔انہوں نے کہاکہ عمران خان جھوٹ بول کر حقیقت اور تاریخ کو نہیںبدل سکتے،عمران خان کی والدہ اچھی خاتون تھیں جن کے نام پر شوکت خانم کا نام رکھا تھا،عمران خان اپنی والدہ کے ساتھ زیادہ وقت گزار لیتے تو آج بہتر انسان ہوتے،شوکت خانم پاکستان کیلئے فخر ہے اور محمد نوازشریف کا تحفہ ہے
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات