Live Updates

شاہ محمودقریشی کے قریبی ساتھیوں اور سابق ایم پی ایز ملک عباس راں ،ملک ارشد راں کا تحریک انصاف چھوڑکرپیپلزپارٹی میں دوبارہ شمولیت کا حتمی فیصلہ‘ شاہ محمود قریشی سے ذاتی اختلافات کے سبب تحریک انصاف سے علیحدگی اختیارکی

جنوری کے پہلے ہفتے میں پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کروں گا‘عباس راں کی ’’آئی این پی ‘‘سے بات چیت

جمعرات 29 دسمبر 2016 16:53

شاہ محمودقریشی کے قریبی ساتھیوں اور سابق ایم پی ایز ملک عباس راں ،ملک ..
ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 دسمبر2016ء) ملتان سے شاہ محمودقریشی کے قریبی ساتھیوں اور سابق ایم پی ایز ملک عباس راں ،ملک ارشد راں نے تحریک انصاف چھوڑکرپیپلزپارٹی میں دوبارہ شمولیت کا حتمی فیصلہ کرلیا۔عباس راں کا کہنا ہے کہ شاہ محمود قریشی سے ذاتی اختلافات کے سبب تحریک انصاف سے علیحدگی اختیارکی۔جنوری کے پہلے ہفتے میں پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کروں گا۔

(جاری ہے)

خبررساں ادارے آئی این پی سے گفتگو کرتے ہوئے سابق ایم پی اے ملک عباس راں کا کہنا تھا کہ ہمارا تحریک انصاف سے کوئی تنظیمی اختلاف نہیں ہے ،ہمارے باپ دادا نے بھی شاہ محمودقریشی سے وفاداری نبھائی ،لیکن اب ان سے ذاتی اختلافات کے سبب تحریک انصاف سے علیحدگی اختیار کی ہے۔یاد رہے کہ ملک عباس راں اور ملک ارشد راں دونوں رکن پنجاب اسمبلی رہے اور شاہ محمود قریشی کے قریبی ساتھیوں میں شمار کیے جاتے تھے۔دونوں بھائیوں نے شاہ محمود قریشی کیساتھ تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی تھی ،تاہم اب شاہ محمودقریشی سے ذاتی اختلافات کے سبب انہوں نے اپنی راہیں جدا کرلیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات