پاک چین اقتصادی راہداری کے حوالہ سے مشترکہ تعاون کمیٹی کا چھٹا اجلاس بیجنگ میں شروع ہو گیا، سی پیک کے تحت جاری منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا

جمعرات 29 دسمبر 2016 16:53

بیجنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 دسمبر2016ء) پاک چین اقتصادی راہداری کے حوالہ سے مشترکہ تعاون کمیٹی کا چھٹا اجلاس جمعرات کوچین کے دارالحکومت بیجنگ میں شروع ہو گیا۔ پاکستان کی جانب سے اجلاس کی صدارت وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات احسن اقبال جبکہ چینی جانب سے صدارت وانگ ژیاوتاو وائس چیئرمین این ڈی آر سی کر رہے تھے۔

پاکستانی وفد میں وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق و وزیر اعظم کے مشیر برائے خارجہ امور طارق فاطمی بھی شامل ہے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں سندھ کے وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ اور وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک، وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری اور گلگت بلتستان کے وزیراعلیٰ حفیظ الرحمن بھی موجود تھے۔ پنجاب کی نمائندگی صوبائی وزیر برائے انڈسٹریز پنجاب شیخ علائو الدین کر رہے تھے ۔ اجلاس میں مختلف وفاقی اور صوبائی وزارتوں اور محکموں کے اعلیٰ حکام بھی شریک تھے۔ جے سی سی اجلاس میں سی پیک کے تحت جاری منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ اقتصادی راہداری منصوبے میں نئے پراجیکٹس کی شمولیت کا فیصلہ بھی متوقع ہے۔

متعلقہ عنوان :