حضرو، سی پیک منصوبہ سے متاثرہ اٹک کے تین نابینا بہن بھائیوں نے انصاف کیلئے وزیر اعظم کو چٹھی لکھ دی

مغربی روٹ میں تبدیلی کر کے ہماری زرعی زمینوں اور گھروں کو روٹ میں ڈال دیا گیا جوہمارے ساتھ سر اسر نا انصافی ہے، روٹ میں تبدیلی کو منسوخ کیا جائے ،متاثرہ بہن بھائیوں کی وزیراعظم سے اپیل

جمعرات 29 دسمبر 2016 16:41

حضرو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 دسمبر2016ء) سی پیک منصوبہ سے متاثرہ ضلع اٹک کے تین نابینا بہن بھائیوں نے انصاف کیلئے وزیر اعظم پاکستان کو چٹھی لکھ دی ضلع اٹک تحصیل جنڈ گائوں ہدووالی کے 3نابینا بہن بھائیوں سمیت دیگر مکینوںنے وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نوازشریف اور دیگر اداروں سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ سی پیک منصوبہ ملک مفاد میں ہے ہم اسکی حمایت کر تے ہیں سی پیک مغربی روٹ کیلئے جو ابتدائی سروے ہو ا تھا اسمیں لوگوں کے بنیادی حقوق کا خیال رکھا گیا آبادیوں کے ساتھ ساتھ لوگوں کی زرعی زمینوں کو بھی بچا یا گیا اور زیادہ تر بنجر اور غیر زرعی زمینوں پر سروے کیا گیا تھاجب سروے منظورہوا اور گورنمنٹ آف پنجاب کی جانب سے سیکشن4مورخہ12فروری 2016کو نافظ ہو ا جو ابھی تک نافظ ہے مگر اپریل 2016 میں کچھ با اثر افراد جنکے گھر ابتدائی سروے میں آرہے تھے انہوں نے اپناسیاسی اثرو رسوخ استعمال کر کے اپنے گھروں کو بچانے کیلئے دو تین مقامات سے موڑ دیکر اس بنیادی سروے میں تبدیلی کر دی جس سے ہم غریبوں کی زرعی زمینیں اور گھر زد میں آگئے ان خیالات کا اظہار ضلع اٹک تحصیل جنڈ گائوں ہدووالی کے 3نابینا بہن بھائیوں سمیت دیگر مکینوں محمد علی ولد عبد الرحمان ،فاطمہ بی بی دختر عبد الرحمان ،دلشاد بیگم دختر عبد الرحمان اور زلیخابی بی بیوہ عبد لعلیم نے وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف ، وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال ، وزیر اعظم پبلک افیئراینڈ گریونسزونگ منسٹری آف پارلیانی افیئرزکیبنٹ بلاک اسلام آباد، انچارج وزیر اعظم شکایات سیل اسلام آباد ، چیئرمین نیشنل ہائی وے اتھارٹی ،سیکرٹری مواصلات ،ڈی سی او اٹک کو بجھوائی گئی تحریری درخواست میں کی جانیوالی اپیل میں کیا متاثرین نے کہاکہ حکومت پنجاب کی جانب سے سکشن 4نافظ کیے جانے کے باوجود 2ماہ بعد اس اہم ملکی منصوبہ سی پیک کے مغربی روٹ میں تبدیلی کر کے ہم نابینا 3بہن بھائیوں سمیت کئی افراد کی زرعی زمینوں اور گھروں کو روٹ میں ڈال دیا گیا جوہمارے ساتھ سر اسر نا انصافی ہے متاثرہ نابینا افراد نے کہاکہ ہم غریب لوگ ہیں آپ سے درد مندانہ اپیل کر تے ہیں کہ سی پیک منصوبہ کے مغربی روٹ کے ابتدائی سروے جو فروری 2016کو منظور ہوا تھا اور اس پر گورنمنٹ آف پنجاب نے سیکشن 4بھی لگا یا اسے بحال کر نے کے احکامات جاری کرنے کے ساتھ ساتھ اسمیں کی جانیوالی تبدیلی جواپریل 2016کو ہوئی اسے منسوخ کیا جائے ہم جناب کی دراز عمری کیلئے دعا گو رئینگے

متعلقہ عنوان :