Live Updates

ایبٹ آباد: ہسپتالوں کی حالت زار اور من پسند افراد کو صحت کارڈ تقسیم کرنے پر تحریک انصاف کا کارکن مشتعل

رکن قومی اسمبلی اظہر جدون کو گھونسوں ، تھپڑوں سے پٹائی کردی ،پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا

جمعرات 29 دسمبر 2016 16:41

ایبٹ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 دسمبر2016ء) ایبٹ آباد میں صحت انصاف پروگرام کی تقریب میں نوجوان نے پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی اظہر جدون کو گھونسوں ، تھپڑوں سے پٹائی کردی ۔ پولیس نے نوجوان کو گرفتار کرلیا ۔

(جاری ہے)

جمعرات کے روز ایبٹ آباد میں صحت انصاف پروگرام کی تقریب میں پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی اظہر جدون تقریب سے خطاب کررہے تھے کہ اچانک تقریب میں موجود ایک نوجوان اپنی نشست پر کھڑا ہوا اور کے پی کے میں ہسپتالوں کی حالت زار پر ایم این اے اظہر جدون سے بحث و مباحثہ شروع کردیا اور اچانک ہی اسٹیج پر چڑھ کر اظہر جدون پر گھونسوں اور تھپڑوں کی بارش کردی تقریب میں موجود پولیس بروقت سٹیج پر پہنچ کر تشدد کرنے والے نوجوان کو حراست میں لے کر قریبی تھانے منتقل کردیا صحت انصاف کی تقریب میں صوبائی وزیر صحت شہرام تراکئی بھی موجود تھے پولیس کا کہنا ہے کہ نوجوان نے اظہر جدون کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا ہے اس کی تحقیقات کررہے ہیں،مشتعل کارکن کا کہنا تھا کہ صوبے میں ہسپتالوں کی حالت انتہائی ابتر ہے اور تحریک انصاف حکومت صرف کھوکھلے نعروں سے عوام کو بے وقوف بنا رہی ہے انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کی جانب سے صحت کارڈ کی تقسیم بھی من پسند افراد کو نوازا جارہا ہے ،چیئرمین تحریک انصاف کو اس کا نوٹس لینا چاہیے ،عمران خان نے عوام سے جو وعدے کئے تھے وہ پورے نہیں کئے جارہے

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات