شاہ کوٹ نیو کالج روڈ کی تعمیر میں معیار کی دھجیاں اڑا دی گئیں

باب شاہ کوٹ سمیت سڑک کے کئی حصوں کا نام ونشان تک موجود نہیں

جمعرات 29 دسمبر 2016 16:33

شاہ کوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 دسمبر2016ء) شاہ کوٹ نیو کالج روڈ کی تعمیر میں معیار کی دھجیاں اڑا دی گئیں ، باب شاہ کوٹ سمیت سڑک کے کئی حصوں کا نام ونشان تک موجود نہیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق شاہ کوٹ میں بننے والے مصروف ترین اور کمرشل ایریا نیو کالج روڈ کی تعمیر میں کرپشن کے تمام ریکارڈ توڑ دئیے گئے ، سڑک کے بیڈ میں اینٹوں اور مٹی کا بے دریغ استعمال کیا گیا جس کی تاحال تکمیل نہ ہو سکی ہے ، گزشتہ 2 سالوں سے زیر تعمیر نیو کالج روڈ میں معیار کی دھجیاں بکھیر دی گئیں جس کی مثال اس کے اطراف میں موجود ڈرین نالہ ہے جو کہ تاحال نامکمل ہے اور مقامی دوکانداروں کو فائدہ پہنچانے اور کرپشن کی غرض سے اس کے کئے حصے تعمیر ہی نہ کئے گئے بلکہ پرانے نالے سے جوڑ دئیے گئے ، سڑک پر اشاروں اور روڈ لائٹس کا نام و نشان تک موجود نہ ہے جس کی وجہ سے دن ڈھلتے ہی یہ چوروں اور ڈکیتوں کے لئے آسان شکار مہیا کرتی ہے ، جگہ جگہ گڑھے پڑنے بھی شروع ہو گئے ہیں اور فٹ پاتھ کا حال بھی ڈگر گوں ہے جہاں پودوں کی جگہ ٹھیکیدار نے مٹی اور پتھر وغیرہ پھینک کر پورا کر دیا ہے ، سڑک کی کسی جگہ پر یہ ظاہر نہ کیا گیا ہے کہ یہ کس سڑک کو کس سے ملاتی ہے اور نہ ہی اس پر مخصوص باب شاہ کوٹ نصب کیا گیا ہے جو کہ ذرائع کے مطابق نقشے میں موجود تھا ، کروڑوں روپے کا تخمینہ ظاہر کر کے بننے والی یہ سڑک انتظامیہ کی ملی بھگت سے بے رحمی کا شکار ہے جہاں جس کا جی چاہتا ہے وہ اس کو توڑ پھوڑ لیتا ہے اور جہاں چاہتا ہے مٹی ، ریت یا اینٹیں ڈال کر روڈ بلاک کر دیتا ہے ، سکول ٹرانسپورٹرز جہاں جی چاہتا ہے سٹینڈ بنا لیتے ہیں جس کی وجہ سے آدھی سڑک بلاک ہو جاتی ہے ، لیگی منظور نظر ٹھیکیدار سلیم گورائیہ نے کرپشن کی تمام حدیں عبور کر دیں اور منظور شدہ تخمینہ کے دسویں حصہ سے سڑک بنا کر اہل شاہ کوٹ پر احسان کر دیا ہے جبکہ یہ سڑک عالمی معیار کے مطابق بننی چاہئیے تھی ج، غیر معیاری بننے والی سڑک کا معیار چیک کیا جانا چاہیئے اور کرپشن کرنے پر مذکورہ ٹھیکیدار کا لائسنس منسوخ کیا جائے اور اس میگا سکینڈل میں ملوث محکمہ ہائی وے کے وہ افسران جنہوں نے ٹھیکیدار کے بل پاس کئے کو بھی نوکری سے فارغ کیاجائے اور سڑک کو دوبارہ مقررہ معیار پر تعمیر کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :