وزیر اعظم کیساتھ نئے نامزد چیف جسٹس کی جعلی تصویر ،حکومت کا ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کافیصلہ

تصویر عدالت عظمیٰ کے وقارکومجروح کرنیکی سازش ہے، سوشل میڈیا پر جعلی تصویر کو شیئر کرنے والوں کیخلاف کارروائی ہوگی، اٹارنی جنرل

جمعرات 29 دسمبر 2016 16:33

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 دسمبر2016ء) حکومت نے سوشل اور الیکٹرانک میڈیا پر وزیر اعظم کے نئے نامزد چیف جسٹس کی جعلی تصویر کا نوٹس لیتے ہوئے عدالت عظمی کے وقار کو مجروع کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق اٹارنی جنرل آف پاکستان نے وزارت داخلہ اورآئی ٹی کوخط لکھا ہے ،خط میں الیکٹرانک اور سوشل میڈیا پر جعلی تصویر شیئر کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کی ہدایت کی ہے ۔

(جاری ہے)

اٹارنی جنرل کا کہنا تھا کہ یہ تصویرپاکستان کی عدالت عظمیٰ کے وقارکومجروح کرنیکی سازش ہے،جولوگ انفرادی طورپریہ تصویرشیئرکررہے ہیں ان کیخلاف کارروائی کی جائے۔ واضح رہے کہ وزیر اعظم نواز شریف ،گورنر خیبر پختونخوا اقبال ظفر جھگڑا اور صدر ممنون حسین کی اصل تصویر میں اقبال ظفر جھگڑا کی تصویر کی جگہ نئے نامزد چیف جسٹس ثاقب نثار کو دکھایا گیا اور سوشل میڈیا پر شیئرنگ کر کے حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

متعلقہ عنوان :