سندھ بھر میں سی این جی کی قیمتوں میں اضافہ

اضافے کے بعد سی این جی کی قیمت 70تا 71 روپے فی کلو ہوگئی ہے

جمعرات 29 دسمبر 2016 16:33

سندھ بھر میں سی این جی کی قیمتوں میں اضافہ

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 دسمبر2016ء) ڈی ریگولیشن کے بعد سندھ بھر میں سی این جی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ بھر میں سی این جی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا ہے، ڈی ریگولیشن کے بعد سندھ میں سی این جی کی قیمت میں ڈھائی سے ساڑھے تین روپیاضافہ کردیا گیا ہے جس کے بعد سی این جی کی قیمت 70تا 71 روپے فی کلو ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں حکومت نے اوگراسمیت 5 ریگولیٹری اتھار ٹیز کو وزارتوں کے ماتحت کردیا تھا جس کے بعد سندھ میں سی این جی پمپس کو قیمت مقرر کرنے کی اجازت ہے۔

متعلقہ عنوان :