پنجاب میں90ہزار سے زائد رقبہ پر تمباکو کی فصل کاشت کی گئی ہے، محکمہ زراعت

جمعرات 29 دسمبر 2016 16:20

سلانوالی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 دسمبر2016ء) محکمہ زراعت کے ماہرین نے بتایا ہے کہ پنجاب میں نوے ہزار سے زائد رقبہ پر تمباکو کی کاشت کی گئی ہے ،یہ فصل زیادہ تر جھنگ ،خانیوال، لودھراں، ڈی جی خان ،مظفر گڑھ، راجن پور ،روجھان فاضل پور، حاصل پور ،بہاولنگر اور دیگر کئی علاقوں میں کاشت کی گئی ہے، تمباکوکے کاشتہ رقبہ میں مسلسل اضافہ ہورہاہے جس سے رواں سال ریکارڈپیداوار حاصل ہونے کاامکان ہے، اس وجہ سے پاکستان میں تمباکو کی ایکسپورٹ میں بھی اضافہ ہورہاہے ،پاکستانی سگریٹس کی ایکسپورٹ میں بھی اضافہ دیکھاگیاہے کیونکہ پاکستانی تمباکواپنی خوشبوکی وجہ سے خاصامقبول ہورہاہے ۔

متعلقہ عنوان :