پاکپتن،ڈکیتی میں مزاحمت پر نوجوان زخمی ،ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے

جمعرات 29 دسمبر 2016 16:13

پاکپتن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 دسمبر2016ء) ڈکیتی میں مزاحمت پر نوجوان زخمی ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بنگہ حیات کے نواحی گائوں 48/sp پرتابہ کا رہائشی صدام حسین شام سات آٹھ بجے کے قریب اڈہ بنگہ حیات سے گھر جارہا تھا کہ اڈہ بارہ ماسی کے قریب درختوں کی آڑ میں چھپے ڈاکوئوں نے موٹر سائیکل روک کر لوٹنا شروع کردیا صدام دوران ڈکیتی ایک ڈاکو سے گتھم گتھا ہوگیا جسے ڈاکو نے پسٹل کے دستہ سے زخمی کردیا اور ڈاکو ساتھیوں سمیت فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے پولیس تھانہ چکبیدی نے مدعی کی درخواست پر تفتیش شروع کردی ہے ۔

متعلقہ عنوان :