لیسکو حکام کی غفلت سے وولٹیج ضرورت سے زیادہ ہونے پرقیمتی اشیاء جلنے کے واقعات معمول بن گئے

لیسکو آفس اور گرڈ اسٹیشن حکام مسئلے کو حل کرنے کی بجائے کوتاہی ایک دوسرے پر ڈال رہے ہیں ،اہلیان شہر کا مسئلہ حل کرنے کا مطالبہ

جمعرات 29 دسمبر 2016 16:13

رائے ونڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 دسمبر2016ء) لیسکو حکام کی غفلت سے وولٹیج ضرورت سے زیادہ ہونے پرقیمتی اشیاء جلنے کے واقعات معمول بن گئے ،لیسکو آفس اور گرڈ اسٹیشن حکام مسئلے کو حل کرنے کی بجائے کوتاہی ایک دوسرے پر ڈال رہے ہیں ،اہلیان شہر نے مطالبہ کیا ہے کہ لیسکو چیئرمین نوٹس لیکر مسئلہ فوری حل کروائیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اندرون شہر گوشت مارکیٹ میں نصب 400KVکے ٹرانسفارمر سے سپلائی حاصل کرنے والے کمرشل اور گھریلو صارفین گزشتہ دوماہ سے وولٹیج میں زیادتی کی وجہ سے پریشانی میں مبتلا ہیں ، صارفین کو 220 کی بجائے 270تک وولٹیج موصول ہورہے ہیں جس کی وجہ سے فریجیں،یو پی ایس اور انرجی سیور سمیت دیگر الیکٹرونکس اشیاء وغیر ہ جل رہے ہیں ، مسئلے کو حل کرانے کیلئے لیسکو آفس کے لائن سپریڈنٹ محسن ڈوگر سے بات کی تو انہوں نے کہا کہ وولٹیج کی زیادتی متعلقہ گرڈ اسٹیشن سے ہورہی ہے ان سے رابطہ کریں ،انچارج گرڈ اسٹیشن سید ذکراللہ شاہ سے رابطہ کیا تو انہوں نے جواب دیا کہ گرڈ اسٹیشن سے وولٹیج بالکل درست جاری ہورہے ہیں اپنا متعلقہ ٹرانسفارمر چیک کروائیں ،دونوں افسران سے بار بار رابطہ کرنے کے باوجود مسئلہ جوں کا توں ہے اور عوام پریشانی سے دوچار ہیں ،معززین علاقہ نے لیسکو چیف سے مطالبہ کیا ہے کہ مسئلہ گرڈ اسٹیشن سے ہے یا ٹرانسفارمر سے دونوں صورتوں میں مسئلہ حل کرواکر صارفین کی قیمتی اشیاء کو آئے روز خراب ہونے سے بچائیں ۔

متعلقہ عنوان :